38

کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران پر ڈاکٹر مسرور سیال کی جانب سے کئے جانے والے بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور

کراچی( پریس ریلیز) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر طارق ابوالحسن اور جنرل سیکریٹری محمدعارف خان نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں تحریک انصاف کے مقامی لیڈر ڈاکٹر مسرور سیال کی جانب سے صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران پر ہاتھ اٹھانے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے پر شدید مذمت کی ہے۔

انہوں مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ تسلسل کے ساتھ سیاسی نابالغی کامظاہرہ کر رہے ہیں فواد چوہدری کی مذموم حرکت کا بھی نوٹس نہیں لیا گیا آج ڈاکٹر مسرور سیال نے بھی یہ ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف نے صحافیوں کے لیے عدم برداشت کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے کپتان کے کھلاڑیوں میں تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں ہے صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران سینئر جرنلسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک معتدل مزاج اور کھرے انسان ہیں انہوں نے سچ کے اظہار پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا ہے۔



آج کے واقعے پر پوری صحافی کمیونٹی شدید غم اور غصے میں ہے تحریک انصاف کی قیادت اس واقعے کو معمولی نہ سمجھے سنجیدہ اقدامات سے اس طرح کے واقعات کو روکنا ہو گا،کراچی یونین آف جرنلسٹس تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے مطالبہ کرتی کہ ڈاکٹر مسرور سیال اور فواد چوہدری کو تحریک انصاف سے خارج کیا جائے ان کے خلاف قانونی ضابطہ اخلاق کے تحت کاروائی کی جائے اگر اب بھی اسطرح کے لوگ پارٹی کا حصہ رہتے ہیں تو ہم اسے تحریک انصاف کی پُر تشدد پالیسی سمجھنے پرمجبور ہوں گے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں