38

زاہد عسکری کی سینئر صحافی امتیار خان فاران سے پی ٹی آئی رہنما مسرور سیال کی بدتمیزی اورزدوکوب کرنے کی مذمت

پی ٹی آئی والے اپنا رویہ درست کریں، مرکزی قیادت مسرور سیال کے خلاف سخت کارروائی کرے
کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے ایک مقامی نیوز چینل کے ٹاک شو میں پریس کلب کے صدر امتیار فاران کے ساتھ پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کی بد تمیزی و بد تہذیبی اور ان کو زدکوب کرنے کی شدیدمذمت کی ہے اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ پی ٹی آئی رہنماء کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

زاہد عسکری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت میں آنے سے قبل جو دعوے اوروعدے کیے گئے تھے۔ ان کی تقریباً 10ماہ سے زائد عرصے کی کارکردگی نے ان دعووٗں کی نفی کر دی ہے اور اب ان کے اندر برداشت اور تحمل کا عنصر بھی کم سے کم ہوتا جا رہا ہے۔


یہ لوگ دلیل کا مقابلہ دلیل سے کرنے اور تلخ سوالات کا سامنا کرنے کے بجائے اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہیں۔ یہ رویہ اور طرزِ عمل کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ پی ٹی آئی والوں کو اپنا رویہ اور طرزِ عمل درست کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں