شہر میں غریبوں کو صحت کی سہولت فراہم کرنے والے میرپور خاص کے مین سول اسپتال کو میرپور خاص کے زیر تعمیر نا مکمل ڈسٹرکٹ ہاسپٹال میں منتقل کرنے پر پاکستان سنی تحریک میرپور خاص کے صدر محمد فہیم قریشی و اراکین کمیٹی حکومت سندھ اور وزیر صحت کے اس ظلمانہ اقدام پر شدید احتجاج


میرپورخاص ( تحسین احمد
خان ) میرپورخاص شہر میں غریبوں کو صحت کی سہولت فراہم کرنے والے میرپور خاص کے مین سول اسپتال کو میرپور خاص کے زیر تعمیر نا مکمل ڈسٹرکٹ ہاسپٹال میں منتقل کرنے پر پاکستان سنی تحریک میرپور خاص کے صدر محمد فہیم قریشی و اراکین کمیٹی حکومت سندھ اور وزیر صحت کے اس ظلمانہ اقدام پر شدید احتجاج کرتی ھے ضلعی صدر PST میرپور خاص فہیم قریشی نے عوامی سہولت کے ادارئے صحت کے مختلف شعبوں کو نئے تعمیر ھونے والے ہاسپٹل میں منتقلی پر وزیر اعلی سندھ جناب مراد علی شاہ صاحب سے مطالبہ و درخواست کرتے ھیں کے اس غیر ذمہ دارانہ عوامی حقوق صحت پر فل فور ایکشن لیا جائے اور عوامی صحت کی سہولت فراہم کرنے والا ادارائے صحت سول اسپتال کو شہر سے 5 کلو میٹر دور منتقل کرنے سے فل فور روکا جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سول اسپتال کے باھر عوام اور اسپتال سے سولہت حاصل کرنے والے مریضوں سے خطاب کرتے ھوئے کہا کے پاکستان سنی تحریک عوام کے حقوق صحت پر ان کے ساتھ کھڑی ھے قائد محمد سلیم قادری شھیدّ رح نے ہمیں جو درس دیاکہ عوام کے ہرمشکل وقت میں ان کہ ساتھ کھڑے رھو ھم نے ہر ظالم دور میں بھی عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرتےرھے اور آج سربراہ سنی تحریک جرنیل اہلسنت محمد ثروت اعجاز بھائی کی ہدایت پر عوام کے ساتھ کھڑےھیں ہم حکومت سندھ وزیر صحت کو متنبہ کرتے ھیں کے وہ عوامی شہر میرپورخاص میں غریربوں کو صحت کی سہولت فراہم کرنے والے مین سول اسپتال کے تمام مین شبعہ جات۔ آپیشن تھیٹر۔دل کے وارڈ دیگر شعبہ جات صحت سول اسپتال میں ہی رکھے جائیں ان کو شہر سے دور منتقل کرنے کے احکامات حکومت سندھ واپس لے اور سول اسپتال کو جوکہ غریب عوام میرپورخاص سہولت فراہم کررھا ھے میرپور خاص کے مین شہر ہی میں رہنے دیا جائے ورنہ اس سے غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی فہیم قریشی نے مزید وفاقی حکومت کو اس امر کی نشان دہی کرائی اور وفاقی وزیر صحت کو PST میرپوخاص کی جانب سے مطالبہ کیا کے اسپتال کے اہم شعبوں کو نامکمل ہاسپٹل منتکلی سے سندھ حکومت وزیر صحت سندھ کو فل فورروکا جائے فہیم قریشی واضع الفاظ میں کہا کے اگر عوامی صحت کے ادارہ سول اسپتال کو اس شہر سے زبر دستی دور منتقل کیا گیا تو سنی تحریک حکومت سندھ وزیر صحت کے خلاف عوامی طاقت کےساتھ اپنا بھر پور احتجاج کرے گی اور عوامی صحت کے شعبوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے پر عدالت عالیہ سے رجوع کرے گی یہ غریب عوام میرپور خاص کا حق ھے جو سنی تحریک ہر حالت میں دلائے گی۔۔۔۔