بزم ادب وفن محمد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میرپورخاص اورروٹری کلب ڈاکٹر سید علی محمد ٹاؤن کے زیر اہتمام کالج کے مسزسیدہ رضیہ علی محمد آڈیٹوریم میں 23ویں سالانہ میلاد مصطفی ﷺکانفرنس

میرپورخاص ( تحسین احمد خان )خالق کائنات نے محمد مصطفی ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت العالمین بناکرآپکیﷺ ذات اقدس کو ہی وجہہ تخلیق کائنات کی نویددی، اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کی تعریف و توصیف واضح طورپر قرآن کریم میں بیان فرمائی ہے اس امر کا اظہارمنیجنگ ٹرسٹی و پرنسپل پروفیسرڈاکٹر سید رضی محمد،علامہ محمد صادق سعیدی،مولانا حفیظ الرحمن فیض،وائس پرنسپل پروفیسرشمس العارفین خان،پروفیسر حبیب الرحمن چوہان ودیگر علماء کرام نے بزم ادب وفن محمد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میرپورخاص اورروٹری کلب ڈاکٹر سید علی محمد ٹاؤن کے زیر اہتمام کالج کے مسزسیدہ رضیہ علی محمد آڈیٹوریم میں 23ویں سالانہ میلاد مصطفی ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے کائنات کی ہر شے کو حکم دیا میرے محبوب کاذکرادب سے کیا جائے اور آپ ﷺ کو عروج کا بلند ترین مقام عطاکر کے معراج کے اعلیٰ ترین منصب پر فائض کیا اور خالق کائنات اللہ عزوجل نے محمد مصطفی ﷺ کے ظہور سے رموزکائنات کے باب کھولے اور نہ صرف انسان کی معاشرتی ترقی کا عمل شروع کیا بلکہ دنیا وآخرت کے جملہ راز عیاں کردیئے،انہوں نے کہا کہ نہ صرف میڈیکل سائنسز کی تمام تر تحقیقات کا نچوڑا و رمعلومات کااول وآخر قرآن مجید ہے بلکہ نبی پاک ﷺ کی اولین سنت مقدسہ خود قران کریم ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم غور وفکر کریں اور انسان جنتا تفکر کی گہرائی میں جائے گا توتمام جہانوں کے پوشدہ رموز عیاں ہوتے چلیں جائیں گے اور ایک لمحے کا تفکر ستر برس کی عبادت سے بہتر ہے انہوں نے کہاہم سب عہد کریں کہ جس عظیم ہستی کا میلاد منانے کیلئے ہم یہاں جمع ہوئے ہیں ان کی تعلیمات کو اپنا کر تمام تر تعصبات کو ختم کرکے ایک جسم کی مانند رہیں گے، مسلمانوں کی صفوں میں ایسے اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے جو کہ میثاق مدینہ سے جھلکتا ہے،انہوں نے کہا آج ہمیں جس چیز کی اشد ضرورت ہے وہ اللہ عزوجل کی رسی کو عشق محمد ﷺ کے ساتھ ساتھ سیرت طیبہ ﷺ پر عمل پیرا ہونا ہے، کانفرنس میں محمد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبہ وطالبات حلیمہ ہنگورجو،طوبیٰ ضیاء،فزاایمان،تہمینہ بتول،شیرازاقبال،شاہ رخ نیازی،تحسین سجاد،مبرہ زین،حافظہ آمنہ جہانگیر،ہدیٰ عبداللہ،اقصیٰ سمیجو،رمشاریاض،جوادحسین،مریم انصاری،قلب عباس،رابیعہ فاروق،فریدشاہ،سیدمحمدحسان،صائمہ خدابخش اور دیگرنے سیرت النبی ﷺ پر سیر حاصل خطاب کے علاوہ گل ہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے،محفل میلاد میں عمائدین شہر دیگر روٹری کلبوں کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔