سکھر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کا چارج لاڑکانہ بورڈ کے چیئرمین نسیم میمن کے دیدیا ہے تاہم میرپور خاص کے چیرمین برکات حیدری کی مدت ملازمت میں توسیع کردی ہے۔

کراچی(سید محمد عسکری) محکمہ بورڈز و جامعات نے تلاش کمیٹی کی جانب سے پانچ تعلیمی بورڈز کے چئیرمین کے امیدواروں کی سمری کنٹرولنگ اتھارٹی (وزیر بورڈز وجامعات) اسماعیل راہو کو بھیج دی ہے جب کہ سکھر بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کا چارج لاڑکانہ بورڈ کے چیئرمین نسیم میمن کے دیدیا ہے تاہم میرپور خاص کے چیرمین برکات حیدری کی مدت ملازمت میں توسیع کردی ہے۔

https://e.jang.com.pk/detail/6367

=====================

حکومت بلوچستان نے طلباء تنظیموں کے رہنماؤں سے مذاکرات کے بعد دولاپتہ طلباء کی بازیابی تک جامعہ بلوچستان کو بند کردیا ،یہ اعلان بی اے پی کے ترجمان اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے جمعہ کو جامعہ بلوچستان میں طلباء تنظیموں کے رہنماؤں زبیر بلوچ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،طلبا رہنما نے کہا کہ ساتھی بازیاب نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج ہو گا،سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ دیگر جامعات کھلی رہیں گی،طلباء 15روز کیلئے احتجاج موخرکرینگے۔