چانڈکا ہاسٹل 2 پر تعینات اسسٹنٹ پروفیسر پیتھالوجی ڈاکٹر لبنا عدنان قریشی سے اضافی چارج واپس لیتے ہوئے ڈاکٹر لبنا عدنان کو ہٹا کر بے نظیر کالیج آف نرسنگ کی لیکچرار فریدہ راجہ کو چانڈکا ہاسٹل 2 میں ڈپٹی پرووسٹ تعینات کیا ہے

لاڑکانہ۔ محمد عاشق پٹھان
——

میڈیا میں خبریں نشر ہونے کے بعد ڈاکٹر نوشین پراسرار موت کے معاملہ پر ایڈیشنل چارج پر تعینات چانڈکا میڈیکل کالیج گرلز ہاسٹل کی پرووسٹ کو عہدے سے ہٹا دیا، تمام کالجز میں اسٹاف کی چھٹیاں رد کر دیں اور تمام ملازمین کو موبائل آن رکھنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں

جامعہ بے نظیر انتظامیہ نے چانڈکا ہاسٹل 2 پر تعینات اسسٹنٹ پروفیسر پیتھالوجی ڈاکٹر لبنا عدنان قریشی سے اضافی چارج واپس لیتے ہوئے ڈاکٹر لبنا عدنان کو ہٹا کر بے نظیر کالیج آف نرسنگ کی لیکچرار فریدہ راجہ کو چانڈکا ہاسٹل 2 میں ڈپٹی پرووسٹ تعینات کیا ہے، دو سال قبل اسی کالیج اسی ہاسٹل میں نمرتا چندانی واقعہ کے وقت بھی ڈاکٹر لبنا عدنان ہی ہاسٹل انچارج تھیں جنہیں ہٹائے جانے کے بعد دیگر اساتذہ اور افسران سے بھی ایڈیشنل چارجز واپس لیے جا سکتے ہیں، جس سے جامعہ میں کھلبلی مچ گئی ہے، جامعہ بے نظیر انتظامیہ نے ایک اور آرڈر لیٹر کے ذریعے ماتحت میڈیکل کالجز میں تمام اسٹاف کی تمام چھٹیاں بھی رد کر دی ہیں اور انہیں اپنے موبائل ہر وقت آن رکھنے کی ہدایات کیں ہیں، اس سلسلے میں میڈیا کی جانب عدالتی احکامات اور سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ کی ہدایات کے باوجود ایڈشنل چارج پر اساتذہ اور افسران کی تعیناتیوں کی خبر نشر کی گئی تھی