فیشن ڈیزائنر کیخلاف سائبر قانون کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست، ایف آئی اے سے یکم دسمبر کو رپورٹ طلب—–

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس طارق سلیم شیخ نے منیر بھٹی کی درخواست پر عالمی شہرتِ یافتہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کے خلاف اندراج مقدمہ کی

درخواست پر ایف آئی اے سے یکم دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے وقاص احمد امیر کو معاون مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ عدالت کو آگاہ کریں کہ مذکورہ درخواست میں عائد الزامات پر سائبر قانون لاگو ہوتا ہے یا نہیں، عدالت کے روبرو فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے موقف اختیار کیا کہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی آواز ہوں اور انصاف کی پوری امید لیکر عدالت میں آیا ہوں ،جعلسازی سے ملتان روڈ پر واقع میری 25 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرلیا گیا۔

https://e.jang.com.pk/detail/6395