وائس آف میرپورخاص کے نائب صدر امدار سراج کے بڑے بھائی اچانک انتقال کر گئے نماز جنازہ میں دوست احباب رشتہ داروں کے علاوہ وکلاء سماجی رہنماؤں اور صحافیوں نے شرکت کی

میرپورخاص( تحسین احمد خان )وائس آف میرپورخاص کے نائب صدر امدار سراج کے بڑے بھائی اچانک انتقال کر گئے نماز جنازہ میں دوست احباب رشتہ داروں کے علاوہ وکلاء سماجی رہنماؤں اور صحافیوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق وائس آف میرپورخاص کے نائب صدر امداد سراج کے بڑے بھائی 55سالہ غلام حسین شوگر بڑھ جانے کی وجہ سے طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ کھار پاڑہ غوثیہ مسجد میں ادا کی گئی جبکہ تدفین تاج دھنی قبرستان میں کی گئی نماز جنازہ میں ڈائریکٹر انفارمیشن حسب اللہ میمن، سماجی رہنما ملک راجہ عبدالحق، ملک عبدالغفار، بارکونسل کے ایڈوکیٹ وقار احمد ملک، پریس کلب کے نائب صدر نذیر پھنور، جنرل سیکریٹری شوکت پھنور، خزانچی عزیز خان یوسفزئی، صالح اوٹھو، شاہد کھیر،سجاد رند آفتاب قادری، جاوید افضل، عبدالروف، واحد پہلوانی عاطف بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی ٭٭