وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی زیرِ صدارت تھر کول پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والی چائنیز کمپنی شنگھائی الیکٹرک کے ساتھ اجلاس۔

کراچی 26 نومبر .وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی زیر صدارت تھر کول پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والی کمپنی شنگھائی الیکٹرک کے ساتھ ایک اہم اجلاس آج محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں شنگھائی الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر لی جائے جن (Li Jigen) اور ان کے ساتھیوں نے شرکت کی اس موقع پر سیکریٹری توانائی سندھ ابوبکر مدنی اور محکم? توانائی سندھ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ تھر کول پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنیاں اپنی پراجیکٹ سائٹس پر کام کرنے والے کارکنوں کی صحت اور حفاظت کے لئے جدید قواعد و ضوابط کے مطابق اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاور پراجیکٹ سائٹس وجود میں آنے کے سبب متاثر ہونے والی آبادی کو متبادل مقام پر منتقل اور آباد کرنا بھی متعلقہ کمپنی کی زمہ داریوں میں شامل ہے۔ لہذا کول سائٹس کے باعث متاثر ہونے والے گوٹھوں کی نئی جگہ پر جملہ سہولیات کے ساتھ آبادکاری اور علاقے کے کے لوگوں کو کارپوریٹ سوشل رسپانسیبیلیٹی کے تحت روزگار کی فراہمی میں شامل کرنا بھی ضروری ہے۔وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے تھر کول پاور پراجیکٹ کے تھرڈ پارٹی ہیلتھ اینڈ سیفٹی آڈٹ کی منظوری دے دی ہے جس پر اگلے ماہ سے کام شروع ہوجائے گا۔امتیاز احمد شیخ نے واضح کیا کہ سندھ حکومت صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے اور عوام کے حقوق کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہے۔ لہذا ضروری ہے کہ پاور پراجیکٹس پر کام کرنے والی کمپنیاں اپنی قانونی زمہ داریاں پوری کریں۔وزیر توانائی سندھ نے یہ بھی ہدایت کی کہ پاور پراجیکٹ سائٹس پر ہیلتھ اینڈ سیفٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پاور پراجیکٹس پر کام کرنے والی کمپنیوں کو تمامتر سہولیات مہیا کررہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہاں کام کرنے والی کمپنیوں اور ان کے کارکنوں کے تمام حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ ہینڈ آو ¿ٹ نمبر 1328۔۔۔ایس اے این