نالائق پی ٹی آئی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ ھمیشہ سندھ حکومت پر گراتے رہے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے, سندھ حکومت

ملک کو مہنگائستان بنانے والے سندھ حکومت کو کہتے ہیں کے زخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کے خلاف کارروائی کرو. مشیر زراعت منظور وسان

کیا آئی ایم ایف سے قرضہ سندھ حکومت نے لیا ہے اگر نہیں تو مہنگائی کی ذمہ دار سندھ حکومت کیسے ہے؟منظور وسان

کراچی (26 نومبر 2021) سندھ حکومت نے کہا ہے کہ نالائق پی ٹی آئی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ ھمیشہ سندھ پر گراتے رہے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے, ملک کو مہنگائستان بنانے والے سندھ حکومت کو کہتے ہیں کے زخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کے خلاف کارروائی کرو. مشیر زراعت منظور وسان نے عمران خان کے سندھ میں مداخلت کرنے والے بیان پر رد عمل میں مزید کہا کہ کیا ملک میں پی پی پی کی حکومت ہے؟، وزیراعظم صاحب زہر افشانی اگلنابند کریں بنی گالا میں چھپے مافیاز کے خلاف کارروائی کریں, کیا ملک میں مہنگائی, منافع خوری, بیروزگاری کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے؟. مشیر زراعت کا کہنا تھا کہ کیا چینی چور ماسک چور,ادویات چورسندھ حکومت ہے؟, جواب دیں الزام نہ لگائیں, کیا آئی ایم ایف سے قرضہ سندھ حکومت نے لیا ہے اگر نہیں تو مہنگائی کی ذمہ دار سندھ حکومت کیسے ہے؟, خان صاحب جو ڈی اے پی کھاد کی بوری 4 ہزار روپے میں ملتی تھی وہ آپکی حکومت میں 9 سے 10 ھزار تک کسان کو مل رہی ہے. منظوروسان نے کہا کہ خان صاحب عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں,لوگ آپ کواچھی طرح سےپہچان چکےہیں, اگر حکومت کے پاس 6.6 ملین میٹرک ٹن گندم کا اسٹاک موجود ہے تو پھر گندم باہرسےکیوں منگوا رہی ہے؟, وزیراعظم صاحب کیا قوم کوبتائیں گے کہ آپکی وہ کونسی کسان دوست پالیسیاں تھی؟. انہوں نے کہا کہ ملک میں کسان رو رہا ہے کھاد کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار وفاق ہے,گندم کی پیداوار بھی کم اترنے کا خدشہ ہے, سندھ حکومت منافع خوروں کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کارروائیاں کررہی ہے. منظوروسان نے کہا کہ عمران خان سیاسی سازش کے تحت سندھ حکومت پربےبنیادالزامات لگاتے ہیں,حقیقت یہ ہے کہ ان کو سندھ فوبیا ہے وزیراعظم صاحب یاد رکھیں سندھ کے خلاف سازش پاکستان کے خلاف سازش ہے.