آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بننا اعزاز کی بات ہے، پیٹ کمنز

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ٹیم کا کپتان بننا اعزاز کی بات ہے، میں اپنا بہترین دینے کی کوشش کروں گا۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ وہ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز میں گابا ٹیسٹ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میرے ساتھ اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔
واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے غیر اخلاقی ٹیکسٹ کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد پہلے تو ٹیسٹ کپتانی چھوڑی اس کے بعد اب انہوں نے اب کرکٹ سے بریک بھی لے لیا ہے۔

ٹم پین نے اپنے کیرئیر کا اہم فیصلہ خاتون کو غیر اخلاقی ٹیکسٹ کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ایشیز سیریز سے قبل لیا۔

انہوں نے کہا کہ مستقل قریب میں وہ شیڈولڈ ہر طرح کی کرکٹ سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

مینجر نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم پین غیر معینہ مدت تک کیلئےکرکٹ سے علیحدہ ہورہے ہیں، انہوں نے ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرکٹ سے بریک کا فیصلہ لیا ہے۔