سندھی ثقافتی دن کی تقریب میں جیوے پاکستان کے چیف ایڈیٹر اور سینئر صحافی طاہر حسن خان اور سالک مجید کی پذیرائی ۔

سندھی ثقافتی دن کی تقریب میں جیوے پاکستان کے چیف ایڈیٹر اور سینئر صحافی طاہر حسن خان اور سالک مجید کی پذیرائی ۔


اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور لغاری خطاب کرتے ہوئے صحافت کے شعبے میں سینئر صحافی طاہر حسن خان اور سالک مجید کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ان صحافیوں میں شامل ہیں جو کمپرومائز نہیں کرتے

ہمارے یہ دوست صحافت کی شان ہیں اور ہم مشکور ہیں کہ یہ خصوصی طور پر اس پروگرام میں شریک ہوئے ہیں

۔ پروگرام کے منتظمین کی جانب سے طاہر حسن خان اور سالک مجید کوسندھ کا روایتی تحفہ خوبصورت اجرک کی شکل میں پیش کیا گیا ۔ طاہر حسن خان اور سالک مجید نے تقریب کے منتظمین اور شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور اتنے خوبصورت انداز سے سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے پر منتظمین کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور طلبہ کو بھی مبارکباد دی اور ٹیبلو پیش کرنے والے طلباء اور طالبات کی پرفارمنس کو سراہا ۔