سندھ محبت اور امن کی سرزمین ، سندھی عوام سچے اور فراخ دل لوگ ۔ موہن جودڑو سے تہذیب تو ملی ہتھیار نہیں ملے ۔ سندھی ثقافتی دن کی تقریب سے ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور خان لغاری اور دیگر کا خطاب ۔

سندھ محبت اور امن کی سرزمین ، سندھی عوام سچے اور فراخ دل لوگ ۔ موہن جودڑو سے تہذیب تو ملی ہتھیار نہیں ملے ۔ سندھی ثقافتی دن کی تقریب سے ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور خان لغاری اور دیگر کا خطاب ۔

سندھی ثقافتی دن کے موقع پر گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول اسٹیل ٹاؤن پیپری ملیر کراچی میں ایک خصوصی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں بوائز اور گرلز اسکول کے بچوں اور بچیوں نے انتہائی خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے اور حاضرین سے داد وصول کی ۔تقریب کا موضوع علم کے ذریعے سندھ کو سنواریں تھا تقریب کا اہتمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر

اور ان کی ٹیم نے انتہائی کامیابی سے کیا ۔پروگرام کو خواتین اور مرد اساتذہ کی رہنمائی میں طلبہ اور طالبات نے منفرد اور بے مثال ٹیبلو اس کے ذریعے چار چاند لگا دیے جبکہ مشہور

گلوکار طفیل بلوچ نے اپنی انتہائی خوبصورت فنکارانہ صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کے دل جیت لئے

۔ ان کی پرفارمنس کے دوران حاضرین جھوم اٹھے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد اسٹیج کے سامنے آکر رقص کرتی رہی ۔ تقریب میں نبی بخش شر تعلقہ ایجوکیشن آفیسر بن قاسم ملیر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔پروگرام کے اشتراک کا سہرا سندھ کے مشہور میڈیاگروپ کاوش اور کے ٹی این کے

سر جاتا ہے ۔تقریب میں اساتذہ کے کردار اور خدمات پر خصوصی روشنی ڈالی گئی اور سندھ کے شاندار ماضی اور مستقبل کے حوالے سے علم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور خان لغاری پروگرام کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے منتظمین کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے پروگرام میں خصوصی شرکت پر سینئر صحافیوں طاہر حسن خان چیف ایڈیٹر جیوے پاکستان ڈاٹ کام اور سالک مجید ایڈیٹر جیوے پاکستان کو پروگرام میں خوش آمدید کہا اور صحافت میں ان کی خدمات کو سراہا ۔ تقریب کے دوران خصوصی مہمانوں کو سندھ کے روایتی تحائف اجرک اور ٹوپی پیش کی گئی

۔تقریب کے دوران طلبہ اور طالبات کا جوش و جذبہ دیدنی تھا ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور خان لغاری نے شاندار پرفارمنس پیش کرنے والے طلباء اور طالبات کے لئے انعامات کا اعلان کیا ۔