سپریم کورٹ کے حکم پر پہلے مرحلے میں کمرشل علاقوں سے تجاوزات کے خاتمے کا آغاز کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ریونیو، بلدیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے تجاوزات کے خاتمے میں حصہ لیا

میرپورخاص( تحسین احمد خان ) سپریم کورٹ کے حکم پر پہلے مرحلے میں کمرشل علاقوں سے تجاوزات کے خاتمے کا آغاز کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ریونیو، بلدیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے تجاوزات کے خاتمے میں حصہ لیا تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر میرپورخاص کے تجارتی علاقوں سے تجاوزات کے خاتمے کے کام کا آغاز کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر محمد خان کھٹی نے ریونیو، بلدیہ عملے اور پولیس کی نفری کے ساتھ میرپورخاص کے علاقے کھپرو روڈ پر واقع اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کے ساتھ کئی عرصے سے قائم غیر قانونی تجاوزات کو ختم کروادیا تجاوزات ہٹانے کے دوران دوکانوں کے سامنے لگے چھپرے، پتھارے اور دیگر تجاوزات ہٹا کر اپنے قبضے میں لے لی گئیں اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری محمد خان کھٹی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد تجاوزات کے خاتمے کے کام کی شروعات کی گئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اب یہ سلسلہ جاری رہے گا٭٭

================================================

میرپورخاص( تحسین احمد خان ) پیٹرولیم ڈیلر ایسوی ایشن کی اپیل پر میرپورخاص کے پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا، پیٹرول پمپس بند ہونے کو جواز بنا کر پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے، پیٹرول پمپس بند ہونے کے اعلان کے بعد رات کو لوگوں کا پیٹرول پمپس پر شدید رش لگا رہا تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلر ایسوی ایشن پاکستان کی اپیل پر میرپورخاص کے تمام پیٹرول پمپس بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے پیٹرول پمپس بند کرنے کے اعلان کے بعد رات کو ہی پیٹرول پمپس پر لوگوں کا شدید رش لگا رہا اور لوگ اپنی گاڑیوں کے علاوہ بوتلوں اور کینز میں بھی پیٹرول بھرواتے نظر آئے جبکہ ہرتال والے دن گاڑیوں اور موٹر سائیکل مالکان کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا میرپورخاص سے دیگر شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے پیٹرول پمپس بند ہونے کو جواز بنا کر کرایوں میں کئی گنا اضافہ کر کے مسافروں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں اور کنٹریکٹروں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی رونما ہونے لگے ہیں لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول پمپس کھولنے کیلئے پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوی ایشن کے ساتھ مزاکرات کر کے پیٹرول پمپس کھولوا کر لوگوں کو پریشانی سے نجات دلائی جائے٭٭

میرپورخاص( تحسین احمد خان ) ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت ذوالفقار علی جاگیرانی نے کہا ہے کہ نقلی زرعی دواؤں، بیج اور کھاد فروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، صوبائی وزیر اور سکریٹری زراعت کی ہدایت پر اور کاشتکاروں کو نقصانات سے بچانے کیلئے کاروائی کی جا رہی ان خیالات کا اظہار انھوں نے کھاد، بیج اور زرعی دواؤں کے ڈیلروں کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مذید کہا کاشتکاروں کی شکایات ملی ہیں کہ مارکیٹ میں نقلی کھاد، بیج اور زرعی دوائیں ہیں اس لئے آج ان ڈیلروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کاشتکاروں کو اصلی بیج، کھادیں اور زرعی دوائیں فروخت کریں انھوں نے کہا کہ کھادوں کے گوداموں پر اچانک چھاپے مارے جائیں گے اور چیک کیا جائے گا کہ زرعی دوائیں، بیج اور کھادوں کی زخیرہ اندوزی تو نہیں کی جا رہی ہے اور یہ بھی چیک کیا جائے گا کہ کہیں نقلی دوائیں، بیج اور کھادیں تو فروخت نہیں ہو رہی اگر کوئی نقلی زرعی دوائیں، بیج اور کھاد فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تو اس ڈیلر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی٭٭

میرپورخاص( تحسین احمد خان )ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں کیپٹن (ر) اسد علی چوہدری کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں نجی ادارے سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام اور پی ڈی ایس پی لیگل سیل احمد کریم جیلانی، انچارج وومین اینڈ چائلڈ پروکٹیکشن سیل فوزیہ ناصر، ایس ایچ او وومین مومل شاھین لغاری سٹیزن سپورٹ گروپ کے میمبران،وومن لیڈرشپ فورم کی میمبران،وومن ڈیولیپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران،خواتین وکلاء،سیف ھاؤس کے انچارج، انچارج وومین اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل، ایس ایچ او وومین سمیت پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر سے لیگل ایڈوائزر نے شرکت کی اس موقع پر تمام ڈپارٹمنٹس نے ماہی کارگردگی پیش کی، اجلاس میں کم عمری کی شادی،حراسمینٹ،گھریلو تشدد،خود کشی، سیف ھاؤس اور دیگر وومین سے منسلک تمام مسائل پر بات کی گئی اور اس کے حل کے لئے کمیٹی کو تشکیل دینے کے ساتھ منتھلی میٹینگ کی جائے گی،دوران اجلاس ایس ایس پی کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کی جانب سے وومن ڈیولیپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی منسٹر میڈم شہلاء رضا سے بات کی گئی جس میں میڈم شہلاء رضا کا کہنا تھا کے وہ لاہور سے واپسی پر میرپورخاص میں سیف ھاؤس اور چائلڈ میرج کے مسائل پر میٹینگ کریں گی اور سیف ہاؤس کا فنڈ بھی جاری کریں گی٭٭