کھادوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کسان دشمنی کے مترادف ہے حکومت نے کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔


قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے )انجمن کاشتکاراں کے رہنما چوہدری مدثر علی طارق نے کہا ھے کہ کھادوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کسان دشمنی کے مترادف ہے حکومت نے کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔حکومت نے کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔کھادوں کی قیمتوں سے کاشتکاروں کو مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑھ رہا ھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی اے پی سمیت تمام کھادوں کی قیمت کی نرخ آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جوچھوٹیکاشتکاروں کی پہنچ سے دور ہیں کھادوں کے علاوہ دوسرے زرعی آلات کی قیمت پہلے ہی زیادہ ہے اوپر سے کھادوں کی قیمت میں اضافہ کسانوں کا معاشی قتل ہے کسانوں کو ان کی محنت کا پھل ہی نہیں مل رہا کسان اپنا خون پسینہ ایک کرکے دن رات کی محنت کے بعد وہ قوم کے لئے اشیائے ضروریات مہیا کرتا ہے حکومت کو چاہیے کہ کسانوں کو سبسڈی دی جائے رہی سہی کسر کھادوں کی قیمتوں نے پوری کر دی۔ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے کھادوں کی قیمتوں میں کمی کی جائے…