کویت میں پاکستان کے سفیر غلام دستگیر کے الوداعی عشائیہ میں پاکستانی کمیونٹی سمیت سفارتکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت

رپورٹ : طارق اقبال  (بیوروچیف)  جیوے پاکستان کویت
کویت میں پاکستان کے سفیر غلام دستگیر نے اپنا کامیاب عرصہ گزارنے کے بعد عہدے سے سبکدوش ہونے کے موقع پر الوداعی عشائیہ دیا جس میں پاکستان کمیونٹی سمیت سفارت کاروں نے شرکت کی۔

پاکستان کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے کویت میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر کے دور کو انتہائی یادگار اور اہم قرار دیا اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔غلام دستگیر نے بھی کویت میں گزارا گیا وقت اپنے لئے یادگار اور ناقابل فراموش قرار دیا اور کویت میں ملنے والی محبت اور پیار اور خلوص کو اپنی زندگی کا سرمایہ قرار دیا ۔