نالائق وزیر اعظم نے پٹرول کا بحران پیدا کرکے ملک کا پیہ جام کردیا ہے ، شازیہ مری*

25-11-2021
*نالائق وزیر اعظم نے پٹرول کا بحران پیدا کرکے ملک کا پیہ جام کردیا ہے ، شازیہ مری*

کراچی ؛ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ نالائق وزیر اعظم عمران خان نے پٹرول کا بحران پیدا کرکے ملک کا پیہ جام کردیا ہے اور اس لاڈلے نے قوم کو رلایا بھی رول بھی دیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تبدلی تباہی کی وبا بن چکی ہے اس وبا سے نجات ضروری ہے۔ عمران خان پٹرول قیمتوں میں اضافے کا پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت عوام کو پریشان کیا جارہا ہے اور ہر طرح کی مافیا عمران خان کا اے ٹی ایم مشین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جو رات کی تاریکی میں پٹرول قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے ۔