چانڈکا میڈیکل کالیج لاڑکانہ میں فورتھ ائیر کی طالبہ کا مبینہ طور پر خودکشی معاملا طالبہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج جاری کیے جانے کا امکان

لاڑکانہ عاشق پٹھان

لاڑکانہ

چانڈکا میڈیکل کالیج لاڑکانہ میں فورتھ ائیر کی طالبہ کا مبینہ طور پر خودکشی معاملا طالبہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج جاری کیے جانے کا امکان، وائس چانسلر جامع بینظیر نے پانچ رکنی فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی، ڈی آئی جی لاڑکانہ کے مطابق پولیس نے طالبہ ہلاکت معاملے سے منسلق تمام اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔

وی او
لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالیج کی فورتھ ائیر کی طالبہ نوشین کاظمی کی مبینہ خودکشی معاملے پر جامع بینظیر بھٹو پروفیسر انیلا عطاالرحمان نے 5 رکنی فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کہ 5 پانچ روز میں تحقیقات کر کے وائس چانسلر کو رپورٹ پیش کرے گی جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ نے ایس ایس پی لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ کے ہمراہ وائس چانسلر سے ملاقات کی اور جانبحق طالبہ کی روم میٹس اور کلاس فیلوز کے انٹرویوز بھی کیے اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ کا کہنا تھا کہ پولیس کو تمام فارنسک شواہد، سوسائیڈ نوٹ، فنگر پرنٹس اور موبائل مل چکے ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کیس کی سمت کا تعین کیا جائے گا کہ یہ قتل کا کیس ہے یا خودکشی کا، انکا کہنا تھا کہ طالبعلم اس عمر میں کئی نوعیت کے ذہنی دبائو کا شکار ہوتے ہیں، تاہم اس وقت کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کا کہنا تھا کہ طالبہ کے والد سے گزشتہ روز چند سوالات کیے تھے دوسری جانب جامع بینظیر انتظامیہ کیجانب سے ہاسٹلز کو کچھ روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔