سلمان خان کے خاندان نے اپنے والد کی ہیلن سے دوسری شادی کی مخالفت کی تھی

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور ان کا خاندان اپنی سوتیلی والدہ ہیلن سے کافی قریب ہے لیکن جب سلمان خان کے والد سلیم خان نے ہیلن سے 1981 میں جب شادی کا فیصلہ کیا تو اس وقت ان کے پورے خاندان نے اپنے والد کے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی۔
یاد رہے کہ سلمان خان کے والد سلیم خان نے پہلی شادی 1964 میں سوشیلا چارک (سلمیٰ خان) سے کی تھی اور ان سے ان کے چار بچے سلمان خان، سہیل خان، ارباز اور الویرا خان پیدا ہوئے۔
تاہم بعد میں سلمیٰ خان اور بچوں نے ہیلن کی حیثیت تسلیم کرلی جبکہ ہیلن نے بھی بچوں اور اپنی سوتن سے اچھے تعلقات قائم کیے اور اب بچوں کا ان سے رویہ بالکل ماں جیسا ہے۔