88

لڑکی کے لئے کام کرنا بہت مشکل ہے، مجھے شوبز میں آنے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گلوکارہ رابی پیرزادہ

رابی پیرزادہ نے کراچی پریس کلب پریس میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبے میں لڑکی کے لئے کام کرنا بہت مشکل ہے۔ مجھے شوبز میں آنے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔میرے ابا آرمی میں، چچا مذہبی ہیں۔میں نے قائل کیا کہ آپ بارڈر پر جو جنگ لڑ رہے ہیں میں میڈیا پر لڑ رہی ہوں ایک سال فیملی سے چھپایا کہ میڈیا میں ہوں ۔ایک سال بعد جب گھر کے پاس  چائے کمرشل کابورڈ لگا تو فیملی کو علم ہوا۔ ٹی وی ڈرامہ کے بعد تین فلم کیں، پاکستان کی نہیں کیں، ہمیں انڈیا پاکستان کی تفریق کرنا چاہئے،  لاہور کراچی کی تفریق نہیں کرنی چاہئے۔

ہم کشمیریوں کو پاکستان سے بہت محبت ہے۔کچھ عرصہ کراچی میں پڑھا ایک سال کراچی میں گزارا، کراچی کے لوگ دھوکہ نہیں دیتے سچے کھرے ہیں۔کراچی روشنیوں کاشہر ہے۔ پہلے موبائل چھن جاتے تھے اب نہیں چھنتے اچھی بات ہے۔ آئی لو سندھ، آئی لو اجرک، میں فوجی بیک گرائونڈسےتعلق رکھتی ہوں۔ آئٹم سونگ کرنے والے کو میڈیا فوری راتوں رات اسٹار بنادیتاہے۔میڈیا منفی کام کو آگے بڑھانے کی بجائے مثبت کام کرنے والوں کو آگے بڑھائے۔



رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ مجھے کم عمری میں ہی شہرت حاصل ہوگئی تھی۔پندرہ برس کی عمر میں ٹی وی ڈراموں اور مختلف کمرشلز میں کام کیا تو مجھے پہچان مل گئی تھی۔اگلے ہفتے برطانیہ جاری ہوں۔جہاں ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لوں گی۔یہ فلم بھارت اور پاکستان میں ایک ساتھ ریلیز ہوگی۔اس کے ساتھ لندن کے ارینا ویملے میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں آواز کا جادو جگاوٗں گی وہ  کراچی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں۔جس کا اہتمام فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی نے کیا تھا۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ فنکارہ نے اس موقع پر بتایا کہ میں بنیادی طور پر سنگر ہوں۔اور مجھے دنیا بھر میں کنسرٹس میں مدعو کیا جاتا ہے۔



سہیل خان کی فلم میں کام کرنا میری بہت بڑی غلطی تھی۔ میں نے کراچی میں بہت کام کیا۔آج بھی مقامی ہوٹل میں کنسرٹ میں پرفارم کروں گی۔مجھے کراچی پریس کلب آکر دلی مسرت ہوئی ہے۔میں پریس کلب کی انتظامیہ اور فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے تمام احباب کی ہمیشہ مشکور اور ممنون رہوں گی۔گلوکارہ رابی پیزادہ کو اس موقع پر پریس کلب کی جانب سے سندھ کا روایتی تحفہ اور خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔اطہر جاوید صوفی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں