حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع بھر میں خسرہ اور روبیلا مہم کامیابی سے جاری ہے ۔روزانہ کے ٹارگٹ کے حصول کے لئے ہیلتھ سٹاف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

راجن پور (ڈسڑکٹ رپوٹرر )حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع بھر میں خسرہ اور روبیلا مہم کامیابی سے جاری ہے ۔روزانہ کے ٹارگٹ کے حصول کے لئے ہیلتھ سٹاف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔مانیٹرنگ اور انسپکشن ٹیموں کو فعال کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں سکولوں،ہیلتھ سنٹرزاور گھر گھر جا کر خسرہ اور روبیلا سے بچاو کے ٹیکے لگا مفت لگا رہی ہیں۔خسرہ اور روبیلا بچوں میں پائی جانے والی ایک خطر ناک موذی مرض ہے ۔اس سلسلے میں 9ماہ سے 15سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔یہ مہم 27نومبر تک جاری رہے گی۔مہم کے بعد اس ویکسین کو حفاظتی ٹیکہ جات کے شیڈول میں شامل کر دیا جائے گا۔ہلکا بخار آنا معمول کی بات ہے جو واضح کرتا ہے کہ ویکسین موثر طریقے سے کام کر رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹیموں کو ہدایات کر دی گئی ہیں کہ کہیں بھی کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے۔۔ حسنین عباس سونترہ ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور