ساتھی طالبات کے مطابق نوشین کاظمی کا کمرہ اندر سے بند تھا روم میٹس کے دروازہ کھٹکھٹانے پر نہیں کھولا گیا تو دروازہ توڑا گیا اور نعش پنکھے سے لٹکی پائی گئی جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی

لاڑکانہ سے محمد عاشق پٹھان
====


سندھی زبان کے معروف شاعر استاد بخاری کی نواسی اور سوشل ویلفیئر دادو کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی بیٹی، چانڈکا میڈیکل کالیج لاڑکانہ میں فورتھ ائیر کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
نعش ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی, جسے والد کے پہنچنے پر 5 گھنٹوں بعد اتارا گیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کے مطابق واقعہ چانڈکا میڈیکل کالیج کے ہاسٹل نمبر 2 کے کمرہ نمبر 47 پر پیش آیا طالبہ نوشین کاظمی کا تعلق دادو سے ہے جانبحق طالبہ کی پنکھے میں ٹنگی نعش کو والد سید ہدایت اللہ شاہ کے جائے وقوع پر پہنچے پر 5 گھنٹوں بعد اتارا گیا پولیس کو نعش کے پاس سے ایک سوسائیڈ نوٹ بھی ملا جس پر لکھا گیا تھا کہ میں اپنی مرضی سے خودکشی کر رہی ہوں کسی کا دبائو نہیں، تاہم نعش کے پوسٹ مارٹم کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا جبکہ فارینسک ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں دوسری جانب چانڈکا کے پرنسپل ڈاکٹر گلزار شیخ کا کہنا ہے کہ

Gulzar -sheikh- principal
—–


Ssp-larkana
—–


Father
——
نوشین بیچ 46 کی طالبہ تھی، ساتھی طالبات کے مطابق نوشین کاظمی کا کمرہ اندر سے بند تھا روم میٹس کے دروازہ کھٹکھٹانے پر نہیں کھولا گیا تو دروازہ توڑا گیا اور نعش پنکھے سے لٹکی پائی گئی جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ چانڈکا میڈیکل کالیج کیجانب سے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے جو کہ واقع کی تحقیقات کرے گی جبکہ جانبحق طالبہ کے والد کی نوشین کی روم میٹس سے بھی ملاقات کروائی گئی ہے نوشین کے پوسٹ مارٹم کے علاوہ ساری باڈی کے ایکسریز کیے جائیں گے تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے دوسری جانب جانبحق طالبہ کے والد سید ہدایت اللہ شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے، نعش کا پوسٹ مارٹم ہوگا اسکے بعد ہی پتہ چلے گا کہ یہ کوئی سازش تھی یا نہیں چانڈکا میڈیکل کالیج میں پہلے ایسے واقعات ہو چکے ہیں ہمیں بھی خدشات ہیں پوسٹ مارٹم کا انتظار ہے دیکھتے ہیں کیا رپورٹ آتی ہے، مقدمہ بھی درج کروایا جائے گا، گزشتہ روز بیٹی سے بات ہوئی تھی لیکن ایسا کچھ محسوس نہیں کیا جبکہ چانڈکا میڈیکل کالج کی ہاسٹل سے طالبہ کی نعش برآمد ہونے کا معاملہ پر پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے معاملے کا نوٹس لے لیا فریال تالپور نے متعلقہ افسران سے رابطہ کرکے معاملے کی تفصیلات لیں اس موقع پر فریال تالپور کا کہنا تھا کہ افسوس ناک واقعہ باعثِ تشویش ہے فریال تالپور کی افسران کو ہدایات معاملے کی شفاف و فوری تحقیقات کو یقینی بنایا جائے اس معاملے کی تحقیقات کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی فریال تالپور نے افسران کو متاثرہ خاندان کو اعتماد میں لینے اور ان سے ہر ممکن تعاون کی ہدایات دیں اور متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے فریال تالپور نے پارٹی عہدیداران کو بھی متاثرہ خاندان سے رابطہ کرنے اور ان کے غم میں شریک ہونے کی ہدایات دی ہیں۔