43

یہ بہترین وقت ہے افغانی اپنے ملک لوٹ جائیں، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا افغان باشندوں کو مشورہ

سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے افغان باشندوں کو مشورہ دیا ہے کہ یہی بہترین وقت ہے تمام افغان اپنے وطن لوٹ جائیں اس وقت افغانستان کے حالات اچھے ہیں وہاں سیاسی استحکام آرہا ہے۔

وہاں ترقی کا نیا سفر شروع ہو رہا ہے لہذا یہی وقت ہے کہ افغان اپنے ملک واپس چلے جائیں ۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں جلد اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کروں گا اسی علاقے میں سیاست کی ہے لہذا سیاست کرتا رہوں گا سیاست کو عوامی خدمت کے طور پر اپنایا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے آج اس بات پر شرم آتی ہے کہ وہ بھارت جو کل تک ہمارے ساتھ بات کرنے کے لیے منتیں کرتا تھا آج ہم اس کی منتیں کر رہے ہیں ۔عمران خان نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ جو کچھ اسمبلی کے اندر ہورہا ہے وہ باعث ندامت ہے میثاق معیشت اچھی بات ہے لیکن اس سے پہلے میثاق صبروتحمل میںثا ق برداشت کریں ۔ملک کو مسائل سے نکالنے کا واحد راستہ سیاسی استحکام ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں