لاڑکانہ چانڈکا میڈیکل کالیج میں فوتھ ائیر میڈیکل کی طالبہ نے مبینہ خودکشی کر لی، نعش کمرے میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی

لاڑکانہ محمد عاشق پٹھان

——–
لاڑکانہ چانڈکا میڈیکل کالیج میں فوتھ ائیر میڈیکل کی طالبہ نے مبینہ خودکشی کر لی، نعش کمرے میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی

—-

لاڑکانہ چانڈکا میڈیکل کالیج میں فورتھ ائیر کی طالبی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کے مطابق واقعہ چانڈکا کے ہاسٹل نمبر 2 کے کمرہ نمبر 47 پر پیش آیا طالبہ نوشین کاظمی کا تعلق دادو سے ہے پولیس نے جائے وقوعہ سے نعش تحویل میں لے لی ہے، جبکہ نعش کے پاس سے ایک سوسائیڈ نوٹ بھی ملا جس پر لکھا گیا ہے کہ میں اپنی مرضی سے خودکشی کر رہی ہوں کسی کا دبائو نہیں، تاہم نعش پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا فلحال طالبہ کے والدین کو اطلاع دے دی گئی ہے جو کہ کچھ دیر میں لاڑکانہ پہنچ جائیں گے دوسری جانب چانڈکا انتظامیہ کے مطابق نوشین 46 بیچ کی طالبہ تھی، کمرہ اندر سے بند تھا روم میٹس کے دروازہ کھٹکھٹانے پر نہیں کھولا گیا تو دروازہ توڑا گیا اور نعش پنکھے سے لٹکی پائی گئی جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے ہاسٹل کو سیل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

، جبکہ فارنسک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔