-ترکش ایمبیسی اور سینیٹر کے نام پر بک گاڑی چھن لی گئی حکومت نے تحفظ فراہم فراہم نہ کیاب تو 72گھنٹوں میں کار کیرئیر کاکام بند کردیں، ،امداد حسین

حکومت نے تحفظ فراہم فراہم نہ کیاب تو 72گھنٹوں میں کار کیرئیر کاکام بند کردیں، ،امداد حسین
ترکش ایمبیسی اور سینیٹر کے نام پر بک گاڑی چھن لی گئی ، آئے دن گاڑیاں چھنی جارہی ہیں
کراچی۔ آل پاکستان کار کیرئیر ایسوسی ایشن کے صدر امداد حسین نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی افسوس کےساتھ اس بات کا اظہار کررہا ہوں20نومبر کو کار کیرئیر گاڑیوں کولوڈ کرکے نکلاہمارے کار کیریر کے عملہ کو ڈبل کیبن والوں نے اغواءکیا اور کنڈیارو میں 2برینڈنیو لینڈکروزر لیکر فرار ہوگئے سیکوریٹی اداروں کو اسکی اطلاع دی گئی گورنر سندھ کو ہم نے شکایت کی انھوں نے آئی جی سے رابطہ کیاجس پر ہمیں یقین دہانی کرائی گئی کہ ملزمان گرفتار کرلیے جائیں گے ہم نے سیکریٹری داخلہ اور دیگر کو بھی آگاہ کیاآج رات پھر ایک واقعہ رونما ہواپورٹ قاسم سے ریوو اور کرولا برینڈنیو گاڑیاں لیکر پشاور روانہ کیاجارہا تھاپھر اسی گاڑی نے دوبارہ نئی گاڑیاں لیکر فرار ہوگئے صبح 8بجے ہمارے ملازم نے بتایا کہ ہمیں میرپورخاص سے اغواءکیا اور پھر خیرپورکے علاقے میں ہاتھ پاو ¿ں باندھ کر چھوڑا گیاقیمتی گاڑیاں چھینی اور اتاری جاری ہیںہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کل سے پورے پاکستان میں کار کیرئیر کا کام بندکردیںگے 25نومبر سے کار کیرئیر والے غیر معینہ مدت تک ہڑتال پرچلے جائیںگے اور لوڈنگ بند کردینگے ، قانون نافذ کرنیوالوں سے مطالبہ کرتے ہیںکہ جب تک ہمیں تحفظ فراہم نہیں کیا جائے گا،ہم کاروبار بند رکھیں گے اور چھینی جانیوالی گاڑیوں میں ایک ترکش ایمبیسی کی گاڑی بھی شامل ہے دوسری گاڑی ایک سینیٹر کے نام پر بک کرائی گئی تھی دونوں گاڑیاں ابھی تک برآمد نہیں ہوسکی واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ کراچی کی لگائی جاتی ہیںیونائیٹڈ گڈزٹرانسپورٹ الائنس پاکستا ن کے رہنما غلام یاسین خان نے کہا کہ متواتر یہ واقعات رونما ہورہے ہیںاگر حکومت نے ہمارے تحفظ فراہم نہیں کیا تو ہم 72گھنٹوں میں گڈزکاکام بند کردیں

۔ آل پاکستان کار کیرئیر ایسوسی ایشن کے صدر امداد حسین نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
Download all attachments as a zip file