پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھا

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2019 کے مقابلے اسٹیڈیم میں جاکر دیکھنے والی اہم شخصیات میں شامل ہوگئے انہوں نے لندن کے لارڈز اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والا میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر آصف غفور بھی ان کے ہمراہ تھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جب میچ دیکھنے کے لیے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پہنچے تو انہیں دیکھ کر پاکستانی شائقین نے بے پناہ خوشی کا اظہار کیا اور فضا میں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آصف غفور نے سول ڈریس میں انتہائی خوشگوار موڈ میں کرکٹ میچ دیکھا۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلو ں کو دیکھنے کے لئے مختلف علاقوں کی اہم اور مشہور شخصیات کرکٹ گراؤنڈ کا رخ کر چکی ہیں افغانستان کے ایک میچ میں افغان صدر اشرف غنی بھی اسٹیڈیم آئے تھے۔ بھارت کے مشہور فلم سٹار سیف علی خان بھی بھارت کے ایک میچ میں اسٹیڈیم میں نظر آئے۔