عمران طاہر نے پاکستان کے دونوں اوپنرز کو پویلین کی راہ دکھائی

ایک موقع پر جنوبی افریقہ کے کھلاڑی عمران طاہر نے باؤنڈری پر فخر زمان کا ایک کیچ پکڑا لیکن امپائر کے مطابق گیند زمین پر لگ گئی تھی عمران طاہر اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کہہ رہی تھی کہ یہ صحیح کیچ ہے گیند زمین پر نہیں لگی لیکن تھرڈ امپائر سے ریویوپر فیصلہ کروایا گیا تو تھرڈ امپائر نے بھی گراؤنڈ امپائر کا ساتھ دیا۔

یوں فخرزمان کو ایک زندگی مل گئی اور وہ ناٹ آؤٹ قرار پائے لیکن تھوڑی ہی دیر بعد عمران طاہر بولنگ کرنے آئے اور انہوں نے یکے بعد دیگرے دونوں اوپنرز کو پویلین کی راہ دکھائی ۔



پہلے فخر زمان کو سلپ میں کھڑے ہاشم آملہ کے ہاتھوں کیچ کروایا پھر امام الحق کو اپنی گیند پر خود ہی ایک ناقابل یقین کیچ لے کر آؤٹ کیا ۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم عمران طاہر کی جانب سے دونوں اوپنرز کو آؤٹ کرنے پر جھوم اٹھی ۔