کھوکھراپار سے میرپورخاص آنے والی ماروی ایکسپریس ٹرین ایک بڑے حادثے سے بچ گئی، رات کے اوقات میں کسی نے ریلوے لائن کی فلش پلیٹ نکال دی ڈیوٹی پر موجود ریلوے ملازم نے سمجھ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کو رکوا دیا،

میرپورخاص( تحسین احمد خان ) کھوکھراپار سے میرپورخاص آنے والی ماروی ایکسپریس ٹرین ایک بڑے حادثے سے بچ گئی، رات کے اوقات میں کسی نے ریلوے لائن کی فلش پلیٹ نکال دی ڈیوٹی پر موجود ریلوے ملازم نے سمجھ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کو رکوا دیا، بعد ازاں ٹریک کی مرمت کے بعد ٹرین کو اس کی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سرحدی علاقے کھوکھراپار سے میرپورخاص آنے والی 366 ڈاون ماروی ایکسپریس ٹرین جب میرپورخاص کے قریب جمڑاو ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو ڈیوٹی پر موجود ریلوے میٹ محمد بشیر کی نظر ریلوے لائن پر نصب کی گئی فلش پر پڑی تو اس نے اپنے ہاتھوں میں موجود لال جھنڈی لہرانا شروع کر دی جس کو دیکھ کر ڈرائیور نے ٹرین کو روک لیا ریلوے میٹ محمد بشیر کی سمجھداری سے ٹرین ایک بڑے حادثے سے بچ گئی اور قیمتی جانیں بچ گئیں ماروی ایکسپریس ٹرین کے ڈرائیور لال بخش نے بتایا کہ میں نے دور سے دیکھا کے کوئی شخص ٹرین روکنے کیلئے اشارہ دے رہا ہے جس کی بنا پر میں نے ٹرین کو روک کر لیا جس کی وجہ سے میں نے ٹرین کو روک کر حادثے سے بچا لیا اور ریلوے ٹریک کا جائزہ لیا تو ریلوے لائن کو جوڑنے والی فلش پلیٹ اپنی جگہ پر نہیں تھی دوسری جانب پی ڈبلیو آئی جاوید میرپورخاص کا کہنا تھا کے ٹریک کی فش پلیٹ کسی نامعلوم شخص نے رات کے اوقات میں نکالی ہے جبکہ گزشتہ روز اسی ریلوے ٹریک پر سے 335 اپ ماروی ایکسپریس ٹرین میرپورخاص سے کہوکراپار کے لئے گزری تھی یہ کسی شخص کی مجرمانہ حرکت ہے اس کی تحقیقات ہم لوگ کر رہے ہیں جس کے بعد ریلوے ٹریک کو درست کر کے ٹرین کو اس کی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا٭