اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے سندھ میں گورنر راج نہیں لگ سکتا، ڈالر مہنگا ہونے کی تحقیقات کرائی جائے، نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے اب سندھ میں گورنر راج نہیں لگ سکتا گورنر سندھ عمران اسماعیل آئین کو دیکھ لیں اب اٹھاون ٹو بی نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر تحقیقات کرانی ہے تو قرضوں کی تحقیقات گزشتہ 10 سال کی بجائے انیس سو ننانوے 1999 سے لیے گئے قرضوں کے بارے میں کی جائے اور پی ٹی آئی کے دور میں لیے گئے قرضوں کی تحقیقات بھی کی جائے انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات بھی کرائی جائے کہ ڈالر کیوں مہنگا ہوا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے۔