قصور گردونواح میں ٹریفک کے دومختلف حادثات میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے

قصور گردونواح میں ٹریفک کے دومختلف حادثات میں ایک عورت ہلاک جبکہ ایک بچے سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔۔جگت سنگھ کا رہائشی محمد اقبال اپنی بیوی فرینہ بی بی اور بیٹے فیضان کے ساتھ موٹر سائیکل پر شیخم سے اپنے گھر کو آرہے تھے کہ کسی نامعلوم گاڑی سے ٹکر ا گئے جس کے نتیجہ میں بیوی فرینہ بی بی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ محمد اقبال اور اسکا بیٹا فیضان زخمی ہوگئے۔پولیس تھانہ سرائے مغل مصروف کاروائی ہے۔جبکہ قصور سے لاہور جانے والی کوسٹر نمبری LES/5846قصور سے لاہور جارہی تھی کہ فیروزپور روڈ اڈانہ اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دس سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جنکو ریسکیو1122کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا پولیس تھانہ مصطفے آباد مصروف کاروائی ہے۔

(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )