اداکار کمل ہاسن امریکا سے واپسی پر کورونا وائرس میں مبتلا

سینئر بالی ووڈ اداکار اور سیاستداں کمل ہاسن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ پیر کو امریکا سے واپسی پر ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

اس صورتحال پر انھوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ وبا سے محفوظ رہنے کی کوشش کریں کیونکہ یہ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
انھوں نے تامل زبان میں اپنے ٹوئٹر ہینڈلر پر یہ انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت ایک اسپتال میں قرنطینہ ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا سے واپسی پر انہیں ہلکی کھانسی تھی جس پر انھوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔
یاد رہے کہ کمل ہاسن آجل اپنی آئندہ آنے والی تامل ایکشن فلم فلک، وکرم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم میں اداکار وجے سیتھوپتی اور فہد فیصل بھی شامل ہیں۔