48

خوشخبری… میڈیا ٹاؤن ہاکس بے اسکیم میں کراچی پریس کلب انیکسی کے پلاٹ کی ڈیمارکیشن

کراچی (پ ر) کراچی پریس کلب اراکین کے لیے ایک اور خوشخبری، میڈیا ٹاؤن ہاکس بے اسکیم میں کراچی پریس کلب انیکسی کے پلاٹ کی ہفتہ کو ڈیمارکیشن کی گئی۔ بلاک 3 کمرشل ایریا میں ایک ایکڑ سے زائد اس پلاٹ کی ڈیمارکیشن ڈی جی، ایل ڈی اے سے خط و کتابت اور اجلاسوں کے بعد کی گئی۔

اس سلسلہ میں صدر محمد امتیاز خان فاران، سیکریٹری ارمان صابر، جوائنٹ سیکرٹری حنیف اکبر، ممبر گورننگ باڈی خورشید عباسی اور ڈیموکریٹس گروپ کے سینئر ممبر آغا خالد سمیت گورننگ باڈی کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب انیکسی کے پلاٹ پر پودا لگا کر دعا کی گئی کہ الله تعالیٰ اسے کلب اور کلب اراکین کے حق میں باعث برکت بنائے۔


اگلے دو ہفتے تک ایل ڈی اے اس پلاٹ کی صفائی اور لیولنگ کے بعد اسے کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے حوالے کرے گا جس کے بعد اسے کلب اراکین کے مفاد میں استعمال کے لیے کوششیں شروع کی جائیں گی۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں