سینئر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا سندھ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے بانی و تاحیات چیئرمین محمد مشرف کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی:  سینئر صوبائی وزیر آبپاشی ، ورکس اینڈ سروسز ، مذہبی امور ، جنگلات و جنگلی حیات سید ناصر حسین شاہ نے سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے بانی اور تاحیات چیئرمین محمد مشرف کی اہلیہ اور اپنے ڈائریکٹر میڈیا منیجمنٹ و ترجمان محمد شبیہ صدیقی کی ممانی محترمہ نسیم بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

[embedyt]https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرما ئے اور لواحقین و پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔ مرحومہ کی تدفین پی ای سی ایچ ایس قبرستان نزد مسجد رحمانیہ اللہ والی چورنگی طارق روڈ میں کی گئی۔نماز جنازہ میں محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور سرکا ری افسران نے بھی شرکت کی۔مرحومہ کچھ عرصہ سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔



گذشتہ رات طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد انہیں سرکاری ہسپتال سے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں، اور زندگی کی بازی ہار گئیں۔
مرحومہ کا سوئم کل بروز سوموار نماز عصر کے وقت روفی لیک ڈرائیوگلستان جوہر پرفیوم چوک کی جامع مسجد میں کیا جائے گا۔