عبدالرشید سولنگی کا سفر کارکردگی کے آئینے میں ۔۔۔۔۔

حکومت سندھ کے موجودہ سیکرٹری اطلاعات عبدالرشید سولنگی کا شمار ذہین ،محنتی اور کامیاب سرکاری افسران میں ہوتا ہے ان کا پورا کیریر شاندار کامیابیوں سے بھرا پڑا ہے ۔وہ اپنے فرائض نہایت ذمہ داری لگن اور خوش اسلوبی سے نبھاتے ہیں انہوں نے محکمہ محنت سے محکمہ اطلاعات تک بطور سیکرٹری اور اس سے قبل مختلف گریڈز میں اہم عہدوں پر جو پوسٹنگز کیں وہ تمام کی تمام پوسٹنگز اس بات کی گواہ ہیں کہ وہ اپنا کام بڑی دلچسپی دلجمعی اور ثابت قدمی سے کرتے رہے ۔ان کے کیریئر کی یکے بعد دیگرے شاندار کامیابیاں درحقیقت ان کی انتھک محنت کا ثمر ہیں۔

عبدالرشید سولنگی ایک سادہ مزاج انسان ہیں خوش گفتار ہیں خوش لباس ہیں خلوص اور پیار سے پیش آتے ہیں ملاقات کرنے والے پر ان کی گفتگو اور شخصیت کا سحر طاری ہو جاتا ہے وہ معاملات کو میرٹ پر دیکھتے ہیں قواعد و ضوابط اور قانون کے مطابق فیصلے کرتے ہیں لکیر کے فقیر کبھی نہیں رہے بلکہ تمام چیلنج خوش دلی سے قبول کرنے کے عادی ہیں اور مطلوبہ اہداف کے حصول میں ان کا ریکارڈ سو فیصد ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ نے ان کو اتنی ہمت اور توفیق عطا فرما ئی ہے کہ جس بات کو ایک مرتبہ دل میں ٹھان لیتے ہیں اسے پھر انجام تک پہنچا کر ہی دم لیتے ہیں ۔
گزشتہ دنوں انہوں نے اسلام آباد کا اہم دورہ کیا پیمرا کے دوستوں سے بھی ملاقات کی آپس کے تجربہ اور مشاہدہ دونوں کا تبادلہ کیا یہ ایک اچھی روایت قرار دی جا رہی ہے جس کا انہوں نے آغاز کیا ہے ۔
بطور سیکرٹری اطلاعات انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کو محکمہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ کا اہتمام بھی کیا یہ ملاقات پر بریفنگ اس لیے بھی دلچسپ اور اہمیت کی حامل تھی کہ ممتاز علی شاہ خود دو مرتبہ سیکریٹری اطلاعات رہ چکے ہیں لہذا ان سے رہنمائی حاصل کرنا بھی اچھی بات ہے ۔
محکمہ اتحاد کے موجودہ صوبائی وزیر سعید غنی اور سیکرٹری اطلاعات عبدالرشید سولنگی ایک دوسرے کے مزاج اور کام کے انداز کو بھی بخوبی سمجھتے ہیں کیونکہ محکمہ محنت میں کافی عرصے سے دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور محکمہ محنت کی کارکردگی کو نمایاں کامیابیاں دلانے میں سعید غنی کی سربراہی میں عبدالرشید سولنگی اور ان کی ٹیم نے کافی محنت کی اور عمدہ کردار ادا کیا ۔وہی سلسلہ اب محکمہ اطلاعات میں ظہرانے کے لئے محنت ہو رہی ہے اور میڈیا انڈسٹری کے دوستوں کو پورا یقین ہے کہ سعید غنی اور عبدالرشید سولنگی کی یہ جوڑی یہاں بھی ایک اور ایک گیارہ ثابت ہوں گے آنے والے دنوں میں محکمہ اطلاعات کی کارکردگی اور نئے اقدامات کے حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی معاملات کو زیادہ شفاف انداز سے آگے بڑھانے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور محکمے کا وزیر اور سیکریٹری چیزوں کو میرٹ پر اور بہترین انداز سے چلانے پر متفق ہیں تو یقینی طور پر بہترین رزلٹس کی توقع کی جاسکتی ہے ۔