ملکی سیاست میں خواتین کو متحرک کرنے کا مشن ،نصرت لغاری کی دعوت پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی پیپلزپارٹی امریکہ میں شمولیت


محترمہ شہید بے نظیر کے مشن کو آگے بڑھانا ہے اور خواتین کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے ۔ نصرت لغاری

کراچی(نمائیندہ خصوصی )امریکہ میں مقیم پاکستانی خواتین ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار،پاکستان پیپلزپارٹی امریکہ وومن ونگ کی صدر نصرت لغاری نے خواتین کو ملکی سیاست میں متحرک کرنے کے لیے کمر کس لی،بڑی تعداد میں امریکہ میں مقیم پاکستانی خواتین کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری،پاکستان پیپلزپارٹی ٹیکساس کی صدر تخلیق لاشاری کی جانب سے خواتین کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر پاکستان پیپلزپارٹی امریکہ وومن ونگ نصرت لغاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی،سیکرٹری انفارمیشن وومن ونگ پی پی پی ٹیکساس ڈاکٹر فرح بھی تقریب میں شریک تھی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر وومن ونگ پیپلزپارٹی نصرت لغاری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد پارٹی ہے جس نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی صرف باتیں نہیں کی بلکہ ان کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں انہوں نے کہا ہماری لیڈر شہید بے نظیر بھٹو ہم سب کے لیے مثال ہیں جس طرح سے محترمہ نے والد اور بھائیوں کی شہادت شوہر کی نظر بندی جیسے مشکل اور کٹھن مراحل کا سامنا کیا سیاہ ترین دور میں ڈکٹیٹرز کا مقابلہ کیا وہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے ہماری لیڈر کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے خواتین کا

حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ ہم خواتین جب تک خود عملی سیاست میں قدم نہیں رکھیں گی تب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے نصرت لغاری نے کہا کہ مخالفین

کے پروپیگنڈے سے نہ گھبرائیں ہم تو اس بی بی کی جیالیاں ہیں جس نے ضیا جیسے آمر کا مقابلہ کیا

جنھوں نے کم ظرف مخالفین کا سامنا کیا نصرت لغاری کے خطاب کے بعد متعدد خواتین نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے رضا مندی ظاہر کی اور ان کے اس مشن میں اپنی بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی بھی کروائی