پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ میں حائل ایک رکاوٹ دور کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دے دی، حارث سہیل کو ان کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے 59 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو آٹھ 308 رنز بنائے۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے جواب میں پچاس اوورکھیل کر 9 وکٹ کے نقصان پر 259 رنز بنا سکی۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل تک پہنچنے کی راہ میں حائل ایک رکاوٹ دور کر لی ہے مزید تین میچ جیتنے ضروری ہیں اگلے تین میچوں میں نیوزی لینڈ ،بنگلہ دیش اور افغانستان سے مقابلہ ہوگا،



میچ جیتنے کے بعد پاکستان کی پوائنٹ ٹیبل پر پوزیشن پانچ پوائنٹس کے ساتھ بہتر ہوگئی ہے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی میچ دیکھا اور پاکستان کی شاندار جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔پاکستان کے شائقین نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں شاندار فتح پر اپنا جشن منایا۔