حیدرآباد اور سکھر ریجن میں کرپشن کے سنگین الزامات پر وزیر خوراک کا جواب نہیں آیا ؟

حیدرآباد اور سکھر ریجن میں کرپشن کے سنگین الزامات پر وزیر خوراک کا جواب نہیں آیا ؟

انسپکٹر نعمان قریشی کا کردار کیا ہے ؟ ماضی میں معطل بھی ہو چکے ہیں اور پھر بھتہ ۔۔۔۔ پھر بھتہ پھر بھتہ خوری میں کس کس کا نام آ رہا ہے ۔۔۔۔۔ سینئر صحافی ارشاد کھو کھر نے اپنے وی لاگ میں محکمہ خوراک میں کرپشن کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور متعدد اہم سوالات اٹھائے ہیں جن کا جواب میں وزیر خوراک کی طرف سے آنا چاہیے ۔۔۔۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ دوسری طرف مکمل خاموشی ہے ۔۔۔ جب کہ ارشاد کوکھر مسلسل مختلف سنٹرز کے نام لے کر حوالے دے کر ٹھوس شواہد کے ساتھ بات کرتے نظر آتے ہیں انہوں نے مختلف افسران کے نام بھی لیے ہیں اور محکمہ خوراک میں کہا کیا ہو رہا ہے اس پر پردہ بھی اٹھایا ہے اب اگر محکمہ خوراک کی جانب سے خاموشی اختیار کی جاتی ہے اور وزیر موصوف جواب دینے کے لئے سامنے نہیں آتے تو پھر اس کا کیا مطلب سمجھا جائے ۔۔۔۔ ایسی صورتحال میں محکمہ خوراک کہ وہ غذا جو پوری دیانت داری اور محنت اور لگن کے ساتھ اپنا کام کر رہے ہیں ان میں مایوسی کی لہر دوڑ جاتی ہے اور وہ بدلی کے ساتھ اپنا کام کرتے

ہیں کیونکہ پورے محکمہ پر الزامات لگ رہے ہیں اور کوئی جواب دینے والا نہیں ۔۔۔ایسی صورتحال میں محکمہ خوراک کے تمام افسران اور ملازمین کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اس لیے اچھے انداز سے کام کرنے والے افسران اور ملازمین میں مایوسی پھیل جاتی ہے ۔

==========================

==========================