ویلڈن آئی بی اے سکھر۔۔۔۔۔ نثارصدیقی مرحوم کی روح یقینا خوش ہوگی ۔

پروفیسر میر محمد شاہ کی سربراہی میں آئی بی اے سکھر یونیورسٹی اپنی کامیابیوں کے راستے پر گامزن ہے اور نئے نئے سنگ میل عبور کر رہی ہے عالمی سطح پر اس یونیورسٹی کی شناخت پہچان اور مقام بنانے میں موجودہ انتظامیہ بہت محنت کر رہی ہے اور انٹرنیشنل Recognition حاصل کرنے کا مطلب تمام عالمی معیار کے مطابق مطلوبہ مراحل اور درجے کامیابی سے طے کرنا اور تمام معیاری اشاریے حاصل کرنا ہوتا ہے الحمدللہ آئی بی اے سکھر اس وقت عالمی سطح پر ایک بہترین تسلیم شدہ نیورسٹی کی حیثیت حاصل کر چکی ہے اور اس کا تمام تر سہرا یونیورسٹی کے بانی مرحوم نثار صدیقی اور ان کے بعد موجودہ وائس چانسلر پروفیسر میر محمد شاہ اور ان کی سربراہی میں فرائض انجام دینے والی یونیورسٹی انتظامیہ

کی ذہین قابل اور محنتی ٹیم کے سر جاتا ہے جنہوں نے آئی بی اے سکھر کے بانی اور بڑے خواب کو حقیقت کا روپ دینے والے مرحوم نثار صدیقی کے مشن کو نہایت کامیابی سے آگے بڑھ رہا اور یہ سفر جاری ہے یونیورسٹی کو اب امریکہ اور یورپ سے وزیراعلی مل رہی ہے یقینی طور پر آج نثار صدیقی مرحوم کی روح بہت خوش ہوگی

کہ ان کے جانشین پروفیسر میر محمد شاہ کی سربراہی میں یونیورسٹی انتظامیہ بڑی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور نئی منازل اور نئے سنگ میل عبور کرتے

وقت پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا رہی بلکہ آئی بی اے سکھر کے اعزازات کی فہرست میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔موجودہ انتظامیہ نے

یونیورسٹی کی عالمی شہرت کو چار چاند لگا دیے جس پر وہ یقینی طور پر سب کی جانب سے مبارکباد کی حقدار ہے ۔۔۔۔۔ویلڈن آئی بی اے سکھر ویلڈن ۔