ونیورسٹی طالبہ کا پیچھا کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

لاہور میں یونیورسٹی طالبہ کا پیچھا اور ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان کو ٹریفک وارڈن نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے انارکلی میں طالبہ کا پیچھا اور اسے ہراساں کرنے والے نوجوان کو ٹریفک وارڈن نے دھرلیا۔

طالبہ نے ڈیوٹی پر موجود وارڈن عابد سے شکایت کی کہ ایک ابواش نوجوان اسے تنگ کررہا ہے جس پر وارڈن عابد نے اسے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم طالبہ کا پیچھا کرتا اور نازیبا حرکات کرکے پریشان کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ اولڈ انارکلی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سی ٹی او لاہور نے وارڈنز کو شاباش دی اور تعریفی سند کے ساتھ نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں لڑکی کا پیچھا کرکے اسے نازیبا اشارے کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مسلم ٹاؤن میں ملزم نے لڑکی کا پیچھا کرکے اسے نازیبا اشارے کیے تھے، لڑکی نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو شناخت کرکے گرفتار کیا تھا۔

https://urdu.arynews.tv/593014-2/