عوامی مسائل کے حل کے لئے فنشکنل لیگ اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے. پیر صدرالدین شاہ راشدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدرالدین شاہ راشدی نے فنکشنل لیگ کی تنظیم سازی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری لیگ سندھ میں ناکام ہوچکی ہے زرداری لیگ کا نواب شاہ جلسہ بری طرح ناکام ہو گیا، سندھ کے غیور عوام نے غاصب ٹولے کو مسترد کردیا ہے اب صوبے کے باشعور عوام فنکشنل لیگ کی طرف راغب ہورہے ہیں پیر صدرالدین شاہ راشدی نے فنکشنل لیگ کے تمام عہدیداروں اور منتخب نمائندوں کو ہدایت کی کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل فنکشنل لیگ کو سندھ میں مضبوط تر کیا جائے اس سلسلے عوام سے رابطہ مہم کو مزید بہتر بنایا جائے عوامی مسائل کے حل کے لئے فنشکنل لیگ اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز فنکشنل لیگ ہاوس کلفٹن میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم، صوبائی نائب صدر سردار شیر محمد رند ۔سردار محمد صادق کھوسو۔فنانس سیکریٹری سید شفقت حسین شاہ، عبدالکریم شیخ ۔عبدالکریم شر۔ ایم پی اے نصرت سحر عباسی ۔نند کمار گوکلانی، ڈاکٹر رفیق بانبھن ۔شہریار خان مہر، وریام فقیر خاصخیلی ۔علی غلام نظامانی ۔قاضی شمس الدین راجڑ ۔سابق وفاقی وزیر فقیر جادم منگریو اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں فنکشنل لیگ کے جنرل سیکریٹری سردار رحیم نے تنظیمی امور کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں سندھ کے تیرا اضلاع کی تنظیم سازی مکمل کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں یوسیز کی سطح پر جی ڈی اے کی تنظیم سازی مکمل کی جائے گی ۔اجلاس میں فنکشنل لیگ کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی سخت الفاظ میں مزمت کی گئی۔ پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے تمام ایم پی ایز اور پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی سیکریٹریٹ میں روزانہ کے بنیاد پر بیٹھیں، عوام اور کارکنان کے نہ صرف مسائل سنیں بلکہ ان کے حل کے لیے اقدامات بھی اُٹھائیں انہوں نے پارٹی کے ارکان اسمبلی پر زور دیا کہ وہ عوامی نوعیت کے مسائل کو ایوانوں میں زیادہ سے زیادہ اجاگر کریں۔ پیر صدرالدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ سندھ میں گیارہ سال سے غاصب حکمران ٹولہ ناکام ہوچکا ہے عوام نے صوبے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو مسترد کردیا ہے اب سندھ کے باشعور عوام کی نظریں فنکشنل لیگ اور پیر صاحب پاگارا کی قیادت کی طرف ہیں انشاءاللہ پیر صاحب کی قیادت میں ہم سندھ کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے انکے جائز حقوق دلانے کے لئے عملی جدوجہد کرینگے۔