سری لنکا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے پاکستان کے امکانات بڑھا دیے

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا میزبان انگلینڈ کی ٹیم 233 رنز کا آسان ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم اسکور کا کامیابی سے دفاع کیا اور انگلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے دی.

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]

کرکٹ مبصرین کے مطابق سری لنکا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کے امکانات کو بڑھا دیا ہے پاکستان کو اپنے اگلے چار میچوں میں کامیابی حاصل کرنی اور رن ریٹ کو بہتر کرنا ہوگا ۔انگلینڈ کے آل تین میچوں میں ہونے والی کوئی بھی ناکامی سیمی فائنل سے مزید دور کر دے گی ۔