ٹرانسپورٹیشن کے دگنے اخراجات مہنگائی کا زبردست زلزلہ لے کر آئیں گے۔ طارق حلیم کی جیوے پاکستان کے نمائندہ وحید جنگ سے گفتگو

چیئرمین پاکستان شپس ایجنٹس ایسوسی ایشن طارق حلیم نے جیوے پاکستان کے نمائندہ وحید جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو زبردست خراج لاحق ہوگئے ہیں ٹرانسپورٹیشن کے دوگنے اخراجات سے مہنگائی کا زبردست زلزلہ آنے والا ہے۔

[embedyt]

https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

انہوں نے خبردار کیا کہ ان فیصلوں سے ایکسپورٹ پر زبردست منفی اثرات مرتب ہونگے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا لہذا ہوش کے ناخن لیے جائیں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کا نوٹس لے اور فوری طور پر ایسے فیصلوں کو بدلوائیں ورنہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لئے ان کی ساری محنت پر پانی پھر جائے گا معاملات بہتر ہونے کی بجائے مزید بگڑ جائیں گے اور پھر ان کے ہاتھ سے چیزیں نکل جائیں گی وقت ضائع کئے بغیر چیزوں کو بہتر بنا لیا جائے معاملات کو پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچنے سے پہلے ہی بہتر بنا لینا دانشمندی ہوگی مال برداری کے اخراجات میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہوگا اس طرح مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن کا 96 فیصد بہت اور انحصار زمین کی شاہراہوں پر ہے کیونکہ ملک کے اندر مال برداری کے لیے کوئی آبی گزر گاہ نہیں ہے اور ریلوے کا نظام بھی کمزور ہے ایسے میں روڈ ٹرانسپورٹ پر ایکسل لوٹ کی پابندی سے مشکلات پیدا ہوں گی