کویت میں بیلجیم کے سفیر نے کنگز ڈے منایا


ڈپلومیٹ نیوز

کویت میں بیلجیم کے سفیر نے کنگز ڈے منایا
– ناصر الحین، معاون وزیر خارجہ برائے یورپی امور مہمان خصوصی تھے۔
کویت: (طارق اقبال) کنگز ڈے کے موقع پر کویت میں بیلجیئم کے سفیر مارک ٹرینٹیسو نے اپنی رہائش گاہ پر ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ ناصر الحین، معاون وزیر خارجہ برائے یورپی امور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کویت میں بیلجیم کے سفیر نے خصوصی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سفیرمارک ٹرینٹیسو نے کویت اور بیلجیئم کے درمیان قریبی تعلقات

کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ بہترین تعلقات رہے ہیں۔ انہوں نے کویتی حکام کا بھی شکریہ ادا کیا. اس موقع پر مزید خطاب کرتے ہوئے بیلجیئم کے سفیر نے بیلجیئم اور کویت کے درمیان اعتماد اور باہمی احترام کے فریم ورک پر مبنی تعلقات کو مثبت، بہترین اور ٹھوس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام سطحوں اور تعاون کے مختلف شعبوں میں تاریخی اور ترقی یافتہ تعلقات کا اشتراک کرتے ہیں اور یہ تعلقات دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کی خصوصی سرپرستی میں ہیں۔