ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے جنرل کونسل کا اجلاس مردان میں چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا ڈاکٹر سید ایاز علی شاہ اور صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر اسفندیار بٹنی اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فہیم اللہ محسود کے زیر صدارت منعقد ہوا

جہانزیب راشد
—-
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے جنرل کونسل کا اجلاس مردان میں چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا ڈاکٹر سید ایاز علی شاہ اور صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر اسفندیار بٹنی اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فہیم اللہ محسود کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبے بھر کے جنرل کونسل ممبران سمیت پیٹرن انچیف وائی ڈی اے کے پی ڈاکٹر رضوان کنڈی نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ بھر ڈاکٹروں کو درپیش مختلف مسائل زیر بحث لائے گئے اور ان کی حل کیلئے جامع پالیسی مرتب کی گئی۔ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواڈاکٹر فیصل برکزئی کے مطابق لوکل چیپٹرز کی تنظیم سازی
وائی ڈی اے کے ائین کے مطابق ایگزیکٹیو ممبرز ڈاکٹر سراج، ڈاکٹر حیدر شاہ اور ڈاکٹر افتاب پر مشتمل الیکشن کمیشن تمام لوکل چیپٹرز میں اگلے جنرل کونسل اجلاس سے پہلے الیکشن کا انعقاد کر کے نئے کابینہ تشکیل دے گی

ینگ ڈاکٹرز نائٹ:
ائنیدہ مہینے وائی ڈی اے خیبر پختونخوا ینگ ڈاکٹرز نائٹ کا انعقاد کرے گی، تمام چیپٹرز کو ینگ ڈاکٹرز نائٹ کی تیاریوں کیلئے ہدایات دی گئی

جنوری 2022 انڈکشن:
ایف سی پی ایس امتحان پاس کرنے کے باوجود ڈاکٹروں کو انڈکشن سے محروم کرنا ظلم ہے۔ پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کرنا تمام ڈاکٹروں کا حق ہے،ہمیشہ کی طرح اس بار وائی ڈی اے انڈکشن پر کوئی سمجوتہ نہیں کرے گی۔ اس سلسلے میں 23 تاریخ سے وائی ڈی خیبر پختونخوا اپنے احتجاجی تحریک کا اغاز کرے گی

پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں ڈاکٹروں کو درپیش مسائل:
وائی ڈی اے خیبر پختونخوا نے ڈاکٹروں کی بہتر مفاد کیلئے پی جی ایم ائی کی بقاء کیلئے ہر قسم کی قربانیاں دی ہیں، تاہم پی جی ایم ائی کی موجودہ انتظامیہ ڈاکٹروں کیلئے اسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کر کے ڈاکٹروں کی مستقبل سے کھیل رہی ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اس سلسلے میں پی جی ایم ائی کیساتھ تمام ایشوز کے حل کیلئے بیٹھ کر جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی

سی پی ایس پی رولز کے مطابق سپروائزر کی تبدیلی:
پی جی ایم ائی، کالج اف فزیشن اینڈ سرجنز کے رولز کے برعکس ٹرینی ڈاکٹروں کو سپروائزر کی تبدیلی کی اجازت نہیں دیتی۔ پی جی ایم ائی کی یہ من مانی ہمیں کسی بھی صورت میں قبول نہیں۔ وائی ڈی اے خیبر پختونخوا سی پی ایس پی رولز کے مطابق سپروائزر تبدیلی ہر صورت میں ممکن بنائے گی۔

ایوب میڈیکل کمپلکس کے مسائل:
ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن خیبر پختونخوا، ایوب انتظامیہ کے متوقع نئے پالیسیز کے بارے وائی ڈی ایوب ہسپتال کو مکمل مینڈیٹ دیتی ہے اور اس کیخلاف وائی ڈی اے ایوب کے ہر فیصلہ پر انکی مکمل حمایت کرے گی

ڈاکٹروں کے پروموشن کا مسئلہ:
بار بار یقین دہانی کے باوجود حکومت ڈاکٹروں کے پروموشن مسائل حل کرنے کی بجائے تاخیری حربوں سے کام لے رہی ہے، اس سلسلے میں ڈاکٹر کمیونٹی مزید کوتاہی کا متحمل نہیں ہو سکتی۔ حکومت اس مسلے کو سیریس لے کر کر جلد سے جلد حل کریں

ضلع ایبٹ اباد میں کیٹگری بی ایشو:
صوبائی حکومت کے اعلان کے باوجود ضلع ایبٹ اباد کے ڈاکٹرز کو کیٹگری بی کی مراعات سے محروم رکھا گیا ہے، اس سلسلے میں صوبائی حکومت سے رابطے کے باوجود ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔ اگر حکومت نے مسلئہ حل کرنے کی بجائے مزید تاخیر سے کام لیا تو وائی ڈی اے اسکے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی

خیبر ٹیچنگ اسپتال ایشوز۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی تباہی کے بعد خیبر ٹیچنگ ہسپتال کو نوشیروان برکی اور غریب مریضوں کے قاتل چیرمین بی او جی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کو دوسری تجربہ گاہ بنانے میں مصروف ہیں جہاں پہ ہاوس آفیسرز سے لیکر پروفیسر تک تمام ڈاکٹرز بے چینی کا شکار ہے۔
43 اسسٹنٹ پروفیسروں کو قربانی کا بکرا بنا کر ڈاکٹرز کی ٹریننگ اور غریب مریضوں کو صحت سہولیات سے محروم کیا جارہا ہے جسکو ینگ ڈاکٹرز کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔