جس جمہوریت کا خواب شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دیکھا تھا، جس جمہوریت کے مشن کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے پروان چڑھایا، آصف علی زرداری صاحب نے آگے بڑھایا، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اور سیاسی صورتحال میں محترمہ کی سوچ اور نظریہ کی ضرورت ہے. جمہوریت کو اصل شکل میں بحال کرنے کے لئے بلاول بھٹو جہدوجہد کر رہے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شب بلاول چورنگی، کلفٹن پر شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 66 وین سالگرہ کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

اس موقع پر صوبائی وزیر امتیاز شیخ، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، نجمی عالم، اقبال سانڈ، لالہ رحیم اور دیگر بھی موجود تھے. اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ آج ہم بی بی کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر جمع ہوئے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو ، بی بی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں ، سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری ، ذولفقار علی بھٹو کی سوچ اور نظریہ پر کام کررہے ہیں، انہون نے کہا کہ آج اس ملک کے جو حالات ہیں، اس میں ہمیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سوچ، فلسفے اور نظریہ کی ضرورت ہے۔



جس جمہوریت کا خواب شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دیکھا تھا، جس جمہوریت کے مشن کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے پروان چڑھایا، آصف علی زرداری صاحب نے آگے بڑھایا،اس جمہوریت کو صحیح معنوں میں آگے لے جانے، انسانی حقوق کے بحالی کیلئے، میڈیا کی آزادی کیلئے، عدلیہ کی آزادی کیلئے بلاول بھٹو زرداری جس طرح جدوجہد کررہے ہیں میں سمجھتا ہوں یہ بالکل محترمہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چل رہے ہیں – سعید غنی نے کہا کہ آج اپنے فرزند بلاول بھٹو زرداری کی جدوجہد دیکھ کر محترمہ بے نظیر بھٹو بھی فخر کررہی ہونگی – شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو اور اب بلاول بھٹو زرداری جس نظریہ پر کام کررہے ہیں وہی عین پاکستان پیپلزپارٹی کا نظریہ ہے.