نیوز ایکشن کمیٹی کے کنوینئر عمیر علی انجم کی سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

نیوز ایکشن کمیٹی نے سابق وزیراعظم کوصحافیوں کے مسائل سے آ گاہ کیا،  اس موقع پر عمیر علی انجم نے کہا اس وقت ہمارے ساتھی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں، میڈیا بحران مسلم لیگ ن کی حکومت سے شروع ہوا، ہمارے مسائل پر پارلیمنٹ میں بات چیت کی جائے اوردیگرفورمزپر احتجاج کیا جائے،

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

میڈیا مالکان کی ورکردشمن پالیسی کے خلاف مسلم لیگ ن صحافیوں کاساتھ دے، ن لیگی رہنما صحافیوں کے مسائل حل ہونے تک ٹی وی ٹاک شوز کابائیکاٹ کریں۔ شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہصحافیوں کے درد کو محسوس کرتے ہیں،ہر دور میں جمہوریت کے لیے صحافیوں کی جدوجہدمثالی رہی ہے،نیوز ایکشن کمیٹی پورے ملک میں ہمیں جہاں آ واز دے گی ہم صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔