ضلع قصور ڈاکووں کے نرغے میں شہری غیر محفوظ ہو کررہ گئے، ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی،لاکھوں روپے کے طلائی زیورات،موٹر سائیکل،موبائل فون ودیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا


قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)ضلع قصور ڈاکووں کے نرغے میں شہری غیر محفوظ ہو کررہ گئے، ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی،لاکھوں روپے کے طلائی زیورات،موٹر سائیکل،موبائل فون ودیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔نجی پمپ کا مینجر زائد بنک میں کیش جمع کروانے آرہا تھاکہ صدر سرکل کے علاقہ مصطفی آباد کے قریب پیٹرول پمپ کے مینجر سے ڈاکو30لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار، مسلح ڈاکو تھانہ مطصفی آباد سے چند گز کے فاصلے پر نقدی لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔دیپالپور کا رہائشی رفاقت اپنی ٹیم کے ہمراہ ریکوری کرکے واپس جا رہا تھاکہ تھانہ کُھڈیاں کے علاقہ ڈھیگ شاہ اڈا کے قریب مسلح ڈاکو آئل ملز کے کیشیر سے 9 لاکھ کے قریب نقدی وغیرہ لوٹ کرفرارکارسوارتین مسلح ڈاکووں نے گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا۔ظہیرآباد کالونی کے رہائشی عبدالوحید نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرے گھر میں پانچ کس نامعلوم مسلح داخل ہوئے اور گھر سے تین لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی وپانچ تولہ طلائی زیورات و دیگر سامان چوری کرلیا ہے۔۔ٹبی مہتاب سنگھ کے رہائشی امین نے پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ میں اطلاع دی ہے کہ رات کو نامعلوم چور ہمارے گھر سے چار لاکھ روپے نقدی،چارتولہ طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔میگھا موڑ کے رہائشی عبدالرزاق نے پولیس تھانہ سٹی پھولنگر میں اطلاع دی ہے کہ میں اپنے دوست افضل کے ساتھ موٹر سائیکل پر ڈھاری رانا حیات کے قریب سے گزر رہا تھاکہ چاکس مسلح نے گن پوائینٹ پر زبردستی ہم سے اور دیگر پانچ راہگیروں سے تقریباًپچاس ہزار روپے نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا۔رفیق نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں اطلاع دی ہے کہ میں موٹر سائیکل پر پھولنگر سے گھر کو جارہا تھاکہ دیوکے روڈ کے قریب تین کس مسلح نے گن پوائینٹ پر نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی۔محمد عرفان نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں اطلاع دی ہے کہمیں موٹر سائیکل پر چونیان سے گھر کو جارہا تھاکہ ڈھوس کے قریب دوکس نے گن پوائینٹ پر نقدی اور ضروری کاغزات چھین لیے۔ محمد یاسر نے پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور میں مقدمہ درج کرویا ہے کہ اس کی اڈے میں کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے۔
======================================================

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے) قصور کے نواحی علاقے پرانی منڈی سے جواں سالہ شخص پراسرار طور پر لاپتہ ورثاء نے پولیس سے مدد طلب کرلی۔ پرانی منڈی پتوکی کے رہائشی محمد اشفاق نے وپولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میرا تینتیس،چونتیس سالہ بھائی محمد عباس گھر سے سودا سلف لینے کے لیے گیا جو تاحال گھر کو نہیں پہنچا خدشہ ہے کہ کسی نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے اسے تلا ش کیا جائے پولیس تھانہ سٹی پتوکی مصروف کاروائی ہے۔

===================================================

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)تلونڈی میں بجلی کے گیارہ ہزار وولٹیج بوسیدہ تار ٹوٹ کر گئیں، کرنٹ لگنے سے 34 سالہ نوجوان جا ں بحق ھو گیا۔تلونڈی میں واپڈا کی مین کیبل گیارہ ہزار وولٹیج کھمبے سے گر کر نیچے گر گئیں وہاں پر موجود 34 سالہ محمد یسین نامی نوجوان کرنٹ لگنے سے موٹر پر ہی جاں بحق ھو گیا۔اہل علاقہ نے واپڈا کے خلاف احتجاج کرتے ھوئے قصور دیپال پور روڈ بلاک کر دیا۔روڈ بند ہونے سے ٹریفک بند راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا تاہم انتظامیہ اور پولیس کی قصور وار واپڈا ملازمین کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔
===============================================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)ظہیر آباد کالونی چونیاں میں اوباش نوجوان نے لڑکے کو بد فعلی کا نشانہ بنا دیا۔ظہیر کالونی کےرہائشی عبدالجبا نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرے گیارہ سالہ بیٹے احمد علی کو ملزم محمد علی ورغلاء پھسلاء کر حمام کے اند ر لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔مقامی پولیس مصروف
کاروائی ہے۔