شرجیل میمن کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیب نے شرجیل میمن کی واپس حوالگی کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا

شرجیل انعام میمن کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، نیب حکام نے شرجیل انعام میمن کو جیل سے حراست میں لینے کا فیصلہ کرلیا جس کی اجازت کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل میمن کے اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت متوقع ہے شرجیل میمن کو جیل سے نیب ہیڈکوارٹر منتقل کرنے کی این او سی دی جائے جس پر شرجیل انعام میمن نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کی مخالفت کردی کہا کہ میرے موکل کو دوبارہ نیب کی حراست میں نہیں دیا جاسکتا قانون کے مطابق شرجیل میمن سے جیل میں تفتیش کی جا سکتی ہے۔



عدالت نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد سماعت کل تک ملتوی کردی دونوں فریقین کل اپنے دلائل جاری رکھینگے شرجیل انعام میمن اور دیگر کیخلاف 5 ارب کی کرپشن کا الزام عائد ہے شرجیل انعام میمن نیب ریفرنس میں سینٹرل جیل میں قید ہیں۔