شہید قا ئد بی بی کی سالگرہ کے دن پودے لگانے کی مہم شروع کررہے ہیں، ناصر حسین شاہ، بیرسٹرمرتضیٰ وہاب

کرا چی – صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آج ہم اپنی شہید قا ئد بی بی کی سالگرہ کے دن پودے لگانے کی مہم شروع کررہے ہیں ماحول سے مطابقت رکھنے والے پودے سندھ سمیت پورے پاکستان میں لگائے جا ئیں گے شہری بھی ہما ر ی اس مہم میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیں سندھ کے بجٹ میں اس کے لئے بھی رقم رکھی گئی ہے اربن، فاریسٹ کا سب سے بڑا شہر ہوگا چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے شہید را نی بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے مو قع پر یا د گا ر شہدا ءکا ر ساز کے دورے کے دورا ن صحا فیو ں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ ہم قوم کے ہمراہ صاف نیت کے ساتھ کھڑے ہیں لیاری ندی اور ملیر ندی سے یہ پروجیکٹ شروع ہورہا ہے پودوں کی دیکھ بھال کے لئے شہری بھی اپنا کردار ادا کریں انہو ں نے کہا کہ وفاقی حکومت دعوے تو بڑے بڑے کرتی ہے۔ لیکں کرتی کچھ نہیں عوام کو رو زگا ر اور اپنے مسائل کے حل کی امید صرف پیپلز پا ر ٹی سے ہے انہوں نے کہا کہ کرا چی ہماراشہر ہے کا دعوی تو سب کرتے ہیں لیکن اس کے حقوق کی بات کوئی نہیں کرتا۔ایک سوال کے جوا ب میں انہو ں نے کہا کہ اسمبلی ممبرا ن کے پرو ڈکشن آر ڈرز قانون کے مطابق جاری ہو تے ہیں ایک اور سوال پر انہو ں نے بتا یا کہ ماضی میں تین اسپتالوں کا کنٹرو ل وفاق نے لینے کی کوشش کی لیکن حالیہ بجٹ میں ان تینوں اسپتالوں کے لئے کو ئی رقم مختص نہیںکی گئی جبکہ سندھ حکومت نے ان تینوں اسپتالوں کے لےئے اپنے بجٹ میں رقم مختص کی ہے۔



ہم وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف جلسہ کر رہے ہیں صو با ئی وزیر سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ وفا ق نے غریب مٹا ﺅ بجٹ پیش کیا ہے وفاق نے جو بجٹ پیش کیا ہے وہ اس کو در ست کر ے اور وہ فیصلے کرے جو عوام کی بہتری کے لئے ہوں وفا ق سندھ حکومت کے بجٹ کا موازنہ دیگر صوبوں کو بجٹ سے نہ کرے سندھ کا بجٹ بہت بہتر اور عوام دوست ہے ۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہید جمہوریت بینظیر بھٹو نے عوام کے حقوق کی بحالی اور معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے اور پاکستان میں جمہوریت کے قیام، جمہوری اداروں کی بحالی، عدلیہ کے استحکام اور عوام کے حقوق کیلئے انتھک جدوجہد کی۔وہ ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی و خوشحالی اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں رہتی تھیں۔ شہید بینظیر بھٹو ملک اور قوم کیلئے اپنی خدمات، جدوجہد، پروگرام، پالیسیوں اور عوام سے محبت کے جذبے کی وجہ سے دنیا کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ وجاویدرہیں گی اور انکے اصول ہمارے لیئے مشعل راہ رہیں گے۔ مشیر اطلا عا ت سندھ بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ مسلم دنیا کی پہلی منتخب ہونے والی خاتون وزیراعظم کی سالگرہ کے موقع پر ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ہمیںہر صورت میں آئین اور جمہوری اداروں کی حفاظت کرنی ہے اور عوام کو سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات دلا نی ہے۔