پاکستان ورلڈ کپ کے اگلے مقابلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنے کے لئے تیار

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کچھ دن کے آرام کے بعد جنوبی افریقہ سے ورلڈ کپ کے اگلے اہم میچ کی تیاری شروع کر دی ہے کپتان سرفراز احمد کے مطابق کپتان اگلے اہم میچ کے لیے پوری طرح تیار ہے پاکستان کا جنوبی افریقہ میچ 30 جون کو ہونا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم نے لارڈز کے کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن شروع کر دیا ہے۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]

کوچ اور کپتان کی جانب سے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں پریکٹس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے میں اس سے پہلے ٹریننگ سیشن کا سلسلہ تین روز تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے 30 جون کے مقابلے کے لئے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر فٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی فائنل فور ٹیموں میں رسائی حاصل کرنے پر ابھی تک سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔



پاکستان کا سیمی فائنل تک پہنچنے کا انحصار اگلے چار میچوں کی کارکردگی پر ہے پاکستان کو نہ صرف تمام میچ جیتنے ہیں بلکہ اپنا رن ریٹ بھی بہتر بنانا ہے اگر کسی وجہ سے پاکستان کا میچ مکمل نہ ہوا یا بارش آڑے آئی تو پاکستان کا نقصان ہوگا کپتان سرفراز اور اور کھلاڑی پر امید ہیں کہ جنوبی افریقہ سے مقابلے میں اچھے نتائج ملیں گے اور پاکستان ضرور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں آئے گا۔



بھارت کے خلاف آخری میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم اور کھلاڑی کافی مایوسی کا شکار تھے اور ان کو ہر طرف سے تنقید کا سامنا تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔اب پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے مقابلے کے لئے تیاری کر رہی ہے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اس ورلڈ کپ میں ماضی کے مطابق نہیں رہی اس لیے کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مقابلے میں پاکستان کی پوزیشن بہتر نظر آ رہی ہے ۔